اخروٹ کھانے سے پہلے7 گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اس عمل کے ایسے ان گنت فوائد، جو جاننا آپ کے لیئے بہت ضروری ہیں

آپ نے بہت سے لوگوں کو بادام، پستے یا کشمش وغیرہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح میں کھاتے دیکھا ہوگا اور اس سے ہونے والے فائدوں سے بھی آپ آگاہ ہوں گے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اخروٹ کو بھی رات بھر بھگو کر کھایا جاتا ہے اور اسکے ان گنت فوائد بھی مطالعات میں موجود ہیں۔

اخروٹ کو پانی میں بھگونا ایک ایسا قدم ہے جو بہ ظاہر تو معمولی لگتا ہے لیکن اس سے صحت پر کافی اثر پڑتا ہے۔ اخروٹ غذائی اجزاء کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، جو دل کو صحت مند اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، پروٹین، فائبر، وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس اور میگنیشیم جیسے ضروری معدنیات فراہم کرتا ہے۔ اسکے علاوہ اخروٹ دماغی صحت، کولیسٹرول میں کمی اور مجموعی صحت کیلیئے بھی اچھا ہے۔

اخروٹ بھگونے کا صحیح طریقہ:

پورے اخروٹ کو چھیل کر رات بھر بھگو کر رکھنے سے ان کی گرمی کم ہوجاتی ہے جس سے انہیں ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ جبکہ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ فوائد حاصل کرنے کا صحیح طریقہ اخروٹ کو 6 سے 7 گھنٹے بھگو دینا ہے۔ اوسطاً ایک صحت مند شخص 3 سے 4 بھیگے ہوئے اخروٹ کھا سکتا ہے۔

بھیگے ہوئے اخروٹ کھانے کے فائدے:

۔ اخروٹ کو بھگونے سے اہم غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان کی تاثیر میں اضافہ ہوتا ہے۔

۔ جب اخروٹ کو بھگو دیا جاتا ہے تو اومیگا 3 فیٹی ایسڈز زیادہ آسانی سے جذب ہو جاتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

۔ اخروٹ بھگونے سے اس میں اینٹی آکسیڈینٹ بھی زیادہ دستیاب ہوسکتے ہیں جو آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

۔ اسکے علاوہ یہ وٹامنز اور معدنیات کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

۔ اخروٹ کو بھگو کر استعمال کرنے سے یہ باآسانی ہضم ہوجاتے ہیں اور زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔

Akhrot Bhigo Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Akhrot Bhigo Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Akhrot Bhigo Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2309 Views   |   11 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

اخروٹ کھانے سے پہلے7 گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اس عمل کے ایسے ان گنت فوائد، جو جاننا آپ کے لیئے بہت ضروری ہیں

اخروٹ کھانے سے پہلے7 گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اس عمل کے ایسے ان گنت فوائد، جو جاننا آپ کے لیئے بہت ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اخروٹ کھانے سے پہلے7 گھنٹے پانی میں بھگو کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اس عمل کے ایسے ان گنت فوائد، جو جاننا آپ کے لیئے بہت ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔