5 شادیاں کرنا مجبوری تھی کیونکہ.. عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

"گلوکار بننے سے پہلے ٹیکسی چلاتا تھا. میرے والد گانا گانے کے خلاف تھے. اس لیے پیٹ پالنے کے لیے میں نے بہت سے دوسرے کام کیے. جب گلوکار بن گیا تو بھی والد کبھی میرا گانا نہیں سنتے تھے اور نہ ہی وہ مجھ سے خوش تھے. البتہ میری ماں کہتی تھیں کہ جب تم گھر میں نہیں ہوتے تو والد تمھارے گانے سنتے ہیں"

یہ کہنا ہے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق انکشافات بھی کیے.

عطاء اللہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی بار محبت ہو چکی ہے. جب شادی ہوتی ہے وہیں محبت بھی ہو جاتی ہے. میں پینڈو ہوں اور یہ چیز میرے کے گھر کی بناوٹ میں بھی جھلکتی ہے. میرا ایک بیٹا سانول امریکا، بیٹی اسپین اور چھوٹا بیٹا لندن میں ہے، سب سے چھوٹی بیٹی ابھی لاہور میں پڑھ رہی ہے اور میٹرک کے بعد وہ بھی ملک سے باہر چلی جائے گی۔

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا کہ میرے عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں. ہم ایک ہی خاندان اور علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور میں ان کے ساتھ پوری دنیا گھوم چکا ہوں.

جبکہ اپنی شادیوں کے متعلق عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ انھوں نے پانچ شادیاں کر رکھی ہیں. "جب میں نے چوتھی شادی کی تو پہلی تینوں بیویاں چھوڑ کر جا چکی تھیں. چوتھی بیوی کی موجودگی میں، میں نے پانچویں شادی کی تھی۔ پھر پہلی چاروں بیویوں نے کہا کہ اُن کا میرے ساتھ گزارا نہیں ہو سکتا اس لیے ان چاروں نے مجھے چھوڑ دیا. تو میں کیا کرتا، مجبوراً پانچویں شادی مجھے کرنی پڑی تھی.

Ata Ullah Khan Essa Khelvi Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ata Ullah Khan Essa Khelvi Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ata Ullah Khan Essa Khelvi Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   63220 Views   |   21 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

5 شادیاں کرنا مجبوری تھی کیونکہ.. عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

5 شادیاں کرنا مجبوری تھی کیونکہ.. عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 شادیاں کرنا مجبوری تھی کیونکہ.. عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی زندگی کے وہ حقائق جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔