یہ پانی ہیٹ اسٹروک اور کھانسی سے بچاتا ہے ۔۔ گرمیوں میں مٹکے کا پانی کسی خزانے سے کم نہیں، لیکن مٹی کے یہ برتن کیسے بنتے ہیں؟

گرمیوں کا موسم ہے تو سب کو ہی فریج کا ٹھنڈا پانی پینا پسند ہوتا ہے مگر کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ صرف چند سو روپے میں آپ ہمیشہ کیلئے ٹھندا پانی پی سکتے ہیں اور صحت مند بھی رہ سکتے ہیں تو اس چیز کا نام ہے مٹی کا مٹکا۔ آج ہم یہاں آپکو مٹی کے برتنوں کے فائدہ اور یہ بتائیں گے کہ یہ آخر کیسے بنائے جاتے ہیں۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ مٹی سے بنے ہوئے مٹکوں کا پانی پینے سے انسان کے جسم میں سے معدے کی سوزش، تیزابیت وغیرہ دور ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے کئی حیران کن فوائد ہیں جو کہ درج زیل ہیں۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ:

گرمی میں مٹکے کا پانی استعمال کرنا جسم میں نیوٹریشن ،وٹامن گلوکوز کو متوازن رکھتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خدشے سے محفوظ رکھتا ہے۔

گلے کے لیے مؤثر:

فریج میں رکھے ہوئے ٹھنڈے پانی کو پینے سے اکثر گلے میں تکلیف کی شکایت ہوتی ہے کیونکہ یہ گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ لیکن مٹکے کا پانی ایک ہی درجہ حرارت پر برقرار رہتا ہے اور اس کے پینے سے گلے کی کوئی شکایت درپیش نہیں ہوتی اس لیے مٹکے کا پانی کھانسی، ٹھنڈ اور سانس کی تکلیف سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ اور میٹا بولزم کو بہتر بنانا:

مٹکے کا پانی پینے سے میٹابولزم سسٹم بہتر ہوتا ہے۔ اس سے کوئی خطرناک کیمیکلز کا خدشہ لاحق نہیں ہوتا جب کہ پلاسٹک کی بوتل اور دیگر چیزوں میں اکثر خطرناک کیمیکل بی پی اے وغیرہ شامل ہوتا ہے۔ مٹکے کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ اور جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رہتا ہے۔ اس کے اندر معدنیات محفوظ ہونے کے باعث یہ معدے اور نظامہ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

مٹی کے برتن بنتے کیسے ہیں؟

جو فرد بھی یہ کام کرتا ہے وہ پہلے سیاہ رنگ کی مٹی ایک اچھی خاصی تعداد میں خریدتا ہے جس کے بعد اس مٹی کو کوٹا جاتا ہے تاکہ مٹی بالکل نرم ہو جائے اور اس میں سے پتھر وغیرہ نکل جائیں اور پھر مٹی میں پانی ملا کر اسے گیلا کر لیا جاتا ہے اور اس کے بعد پھر سے اپنے ہاتھوں سے ایک مخصوص انداز میں اسے چیک کیا جاتا ہے کہ کہیں کوئی پتھر وغیرہ رہ نہ گیا ہو۔
ان تمام مراحل کے بعد ایک گول سے مشین پر اسی مٹی کو رکھ دیا جاتا ہے اور اس مشین کو ہاتھوں سے گھمایا جاتا ہے ، ساتھ ہی ساتھ مٹی کو جیسا چاہے بنا لیا جاتا ہے چاہے پھر اس سے آپ مٹکا بنائیں فلاس بنائیں یا پھر صراہی بنائیں۔

Matti Ke Bartan Main Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Matti Ke Bartan Main Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Matti Ke Bartan Main Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Manahil  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3318 Views   |   07 Jul 2022
About the Author:

Manahil is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Manahil is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

یہ پانی ہیٹ اسٹروک اور کھانسی سے بچاتا ہے ۔۔ گرمیوں میں مٹکے کا پانی کسی خزانے سے کم نہیں، لیکن مٹی کے یہ برتن کیسے بنتے ہیں؟

یہ پانی ہیٹ اسٹروک اور کھانسی سے بچاتا ہے ۔۔ گرمیوں میں مٹکے کا پانی کسی خزانے سے کم نہیں، لیکن مٹی کے یہ برتن کیسے بنتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ پانی ہیٹ اسٹروک اور کھانسی سے بچاتا ہے ۔۔ گرمیوں میں مٹکے کا پانی کسی خزانے سے کم نہیں، لیکن مٹی کے یہ برتن کیسے بنتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔