سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے یا پھر ٹھنڈ سے نزلہ زکام۔۔۔ سردی میں ہونے والی 5 عام بیماریاں جن سے ہر کوئی پریشان ہے جانیں ان بچنے کی آسان ٹپس

سردی کے موسم میں ہر دوسرا شخص موسم کی سختی کی وجہ سے پریشان رہتا ہے کسی کو نزلہ تو کسی کو زکام، کسی کی کھانسی تکلیف دہ تو کسی کو سانس نہ آنے کی پریشانی بہر حال یہ سب تو چلتا رہتا ہے مگر آج کل چونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے تو آپ بھی اپنی احتیاط کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی ان مسائل سے بچانے کے لئے جانیں سردی میں ہونے والے 5 عام مسائل کا آسان حل تاکہ آپ سب رہیں محفوظ اور صحت مند ۔

5 بیماریوں اور ان کے آسان حل:

٭ نزلہ زکام:

نزلہ زکام کی وجہ بتانا مشکل ہے کیونکہ کسی کو الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے تو کسی کو ٹھنڈ کی وجہ سے بہرحال اس سے بچنے کے لئے پودینے کا قہوہ آپ کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ہے اور اس کو بنانا بھی اتنا ہی آسان ہے۔ بس آپ ایک کپ پانی کو اُبالیں اور اس میں دو سے تین پودینے کے پتے ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں اور نیم گرم ہونے پر پی لیں۔ پودینہ اینٹی الرجی اور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس لئے یہ نزلہ زکام کو ختم کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔

٭ کھانسی:

کھانسی ایک تکلیف دہ بیماری ہے اس سے پھیپھڑوں میں بھی تکلیف شروع ہو جاتی ہے اور گلے میں خراش بھی آ جاتی ہے۔ اس کے لئے آپ ایک چٹکی سونٹھ کو ایک چمچ شہد کے ساتھ استعمال کریں اور اس کے آدھے گھنٹے تک پانی نہ پیئیں۔ اس ٹپ سے آپ کی کھانسی جلد از جلد صحیح ہو جائے گی اور آپ کو سکون بھی ملے گا۔ کیونکہ سونٹھ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

٭ نمونیا:

نمونیا بھی سردی میں ہونے والی ایک عام بیماری ہے جس سے زیادہ تر بچے متاثر ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کا مدافعتی نظام اتنا مضبوط نہیں رہ پاتا اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ روزانہ اپنی صفائی کا خیال رکھیں، صاف ستھرے کھانے کھائیں اور کوشش کریں کہ پھلوں کا رس زیادہ استعمال کریں اور گُڑ کے ساتھ استعمال کریں۔

٭ گلے میں خراش:

گلے میں خراش کا مسئلہ ہے تو دن میں کسی بھی وقت آدھا چمچ ملٹھی پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں۔ کیونکہ اس میں نشاستہ، فاسفورس، سلفیورک اور میلک ایسڈ، ترشے، کیلشیم، میگنیشیم اور گلاسیرایزین پائے جاتے ہیں جو گلے کے دیگر مسائل کو کنٹرول کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

٭ خارش کے مسائل:

خارش اور جلد کے مسائل سردی میں عموماً بڑھ جاتے ہیں اس لئے اگر آپ ادرک کا قہوہ پینے کے ساتھ ساتھ اس کو خارش والی جگہ پر روئی کی مدد سے لگائیں گے تو آپ کا یہ مسئلہ جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔

Sardi Main Nazla Zukam Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Nazla Zukam Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Nazla Zukam Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4436 Views   |   30 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے یا پھر ٹھنڈ سے نزلہ زکام۔۔۔ سردی میں ہونے والی 5 عام بیماریاں جن سے ہر کوئی پریشان ہے جانیں ان بچنے کی آسان ٹپس

سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے یا پھر ٹھنڈ سے نزلہ زکام۔۔۔ سردی میں ہونے والی 5 عام بیماریاں جن سے ہر کوئی پریشان ہے جانیں ان بچنے کی آسان ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے یا پھر ٹھنڈ سے نزلہ زکام۔۔۔ سردی میں ہونے والی 5 عام بیماریاں جن سے ہر کوئی پریشان ہے جانیں ان بچنے کی آسان ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔