گرمی کا موسم آیا نہیں کہ چہرے کے مسائل شروع۔۔۔ اس گرم موسم میں چہرے کے بند مسام، کیل مہاسوں سے چھٹکارا پائیں اور چہرے کو ترو تازہ بنائیں ان آسان ٹپس سے

گرمی کا موسم اپنے ساتھ بہت سے جلد کے امراض بھی لے آتا ہے، گرمی میں چہرے پر اضافی تیل آنے کی وجہ سے جلد کے مسام بند ہونے لگتے ہیں، اور بس پھر اس کے نتیجے میں دانے، دانوں کے دھبے اور کیل مہاسوں جیسی شکایات بڑھنے لگتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی جلد پر گرمیوں میں زیادہ توجہ دینی چاہیئے، کیونکہ گرمیوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے، زیادہ آئل آتا ہے، مردہ خلیوں کا زیادہ بننا اور جلد جمنا ساتھ ہی چہرے پر اضافی تیل آنے کی وجہ سے جلد کی صحت خراب ہو جاتی ہے، اور پھر اس کے نتیجے میں مسام بند ہو جاتے ہیں اور ہماری اسکن سانس نہیں لے پاتی، جب ہماری اسکن کو آکسیجن نہیں ملتا تو ایسی صورت میں دانوں اور کیل مہاسوں کے بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے جو ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔
اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم گرمی کے موسم میں چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، اور گھر میں ایسی ٹِپس استعمال کریں جن سے دانوں، بند مسام اور کیل مہاسوں سے جان چھڑائی جائے، بند مساموں کو کھولنے اور چہرے کو صحت فراہم کرنے کے لئے ذیل آسان گھریلو ٹِپس آزمائیں۔:

بند مسام کھولنے کے آسان اور سستا فیس ماسک

• ملتانی مٹی

گرمیوں میں جلد کو صحت مند اور صاف دانوں سے پاک اور بے داغ بنانے کے لیے ملتانی مٹی کا استعمال بہت سستا اور بے حد مفید ہے۔

لگانے کی ترکیب:

ملتانی مٹی کو پانی میں 6 گھنٹے کے لئے بھِگو دیں پھر اس کا اضافی پانی نکال کر اچھی طرح گھول لیں اب چہرے پر 20 سے 25 منٹ کے لیے روزانہ لگائیں، لیموں کے قطرے بھی ملا کر لگایا جا سکتا ہے۔

فوائد:

ملتانی مٹی کے ماسک سے جلد کے مسام کھل جائیں گے اور ان میں اضافی تیل بننے کا عمل رُک جائے گا اس کے روزانہ استعمال سے چہرے کی جِلد پر موجود مردہ خلیے ’ ڈیڈ اسکن‘ختم ہو جائے گی چہرہ ترو تازہ ہو جائے گا۔

• ایلو ویرا

ایلوویرا ہماری خوبصورتی میں اضافے کے بہت سے راز رکھتا ہے، یہ ایک ایسا پودا ہے جو جِلد کے کئی امراض کا علاج ہے۔

لگانے کا طریقہ:

ایلوویرا کا ایک پتی کاٹ کر اس کا جیل نکال لیں اور اسے پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کر لیں اور پھر اسے چہرے پر لگائیں، جب یہ سوکھ جائے تو چہرہ دھو لیں اور عرقِ گلاب چھڑک لیں۔

فوائد:

ایلویر کے اس جیل سے چہرے پر مساج کرنے سے مسام کھلیں گے، چہرہ صاف ہو گا، رنگت نکھرے گی،یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ جڑی بوٹی ہے جو جلد میں آکسیجن کی ترسیل بحال کرتی ہے۔

گرمیوں میں چہرے کی صفائی کیسے کریں؟

• بند مسام کھولنے کے آسان طریقے

ہم جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی بہت مصروف ہے لیکن تھوڑا وقت اپنے چہرے کی صفائی کے لیے ضرور نکالیں اور چہرہ بار بار صاف پانی سے دھوئیں، ایک اچھا فیس واش استعمال کریں بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے لکھوایا ہوا فیس واش استعمال کریں۔
گرمی کے موسم میں عرق گلاب کا استعمال ضرور کریں، ہر ایک آدھے گھنٹے بعد چہرے پر عرق گلاب کا اسپرے کریں اور آنکھیں بند کر کے اسکن کے سیلز کو سکون دیں۔
اس موسم میں چہرے پر کم سے کم میک اپ کا استعمال کریں، اور غیر ضروری کیمیکل والی چیزوں کے بجائے گھریلو ٹاٹکے آزمائیں۔
چہرہ زیادہ ہاتھ نہ لگائیں اور دانوں کو نوچنے سے گریز کریں۔
گرم موسم میں تلی ہوئی بازار کے کھانے نہ کھائیں اور گھر میں بھی کھانا بناتے وقت تیل کی مقدار کم رکھیں۔

Massam Band Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Massam Band Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Massam Band Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   13009 Views   |   23 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

گرمی کا موسم آیا نہیں کہ چہرے کے مسائل شروع۔۔۔ اس گرم موسم میں چہرے کے بند مسام، کیل مہاسوں سے چھٹکارا پائیں اور چہرے کو ترو تازہ بنائیں ان آسان ٹپس سے

گرمی کا موسم آیا نہیں کہ چہرے کے مسائل شروع۔۔۔ اس گرم موسم میں چہرے کے بند مسام، کیل مہاسوں سے چھٹکارا پائیں اور چہرے کو ترو تازہ بنائیں ان آسان ٹپس سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمی کا موسم آیا نہیں کہ چہرے کے مسائل شروع۔۔۔ اس گرم موسم میں چہرے کے بند مسام، کیل مہاسوں سے چھٹکارا پائیں اور چہرے کو ترو تازہ بنائیں ان آسان ٹپس سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔