والد کی چھوٹی سی دکان تھی اور پھر.. معمولی دکان سے ملک بھر میں امتیاز سوپر اسٹور کیسے بنائے؟ امتیاز عباسی کی کہانی ان کی زبانی

"1967 میں انٹر کا امتحان پاس کیا تو میرے والد بہت بوڑھے ہوچکے تھے. ان کی بہادر آباد میں ایک چھوٹی سی کریانے کی دکان تھی. اس وقت سوچا کہ آگے پڑھوں یا کاروبار کروں. ابا کی حالت دیکھ کر پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور خوش ہوں کہ وہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا. ساری توجہ کاروبار پر لگائی تو آج ملک بھر میں کئی برانچز ہیں"

یہ کہنا ہے ملک بھر میں مشہور امتیاز ترین سوپر اسٹور چین کے مالک امتیاز عباسی کا جنھوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور کامیابی کے حوالے سے بات کی.

امتیاز عباسی کا کہنا تھا کہ سوپر اسٹور بنانے کا خیال انھیں بیرون ملک دورے پر جا کر آیا جہاں انھوں نے سوپر اسٹور دیکھا اور پاکستان میں بھی بنانے کا سوچا. اس کے بعد جب وہ اپنا دوسرا اسٹور بنانے جارہے تھے تو لوگوں نے انھیں کہا کہ ایسا نہ کریں ورنہ آپ کا بہادر آباد کا اسٹور بھی ختم ہوجائے گا لیکن دوسرے اسٹور سے انھیں پہلے سے بھی زیادہ آمدنی ہوئی اس کے بعد انھوں نے نارتھ ناظم آباد اور ڈیفنس میں اسٹور بنائے.

امتیاز عباسی کا کہنا تھا کہ "میرا مقصد صرف ایک تھا کہ کیسے سستا اور معیاری راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچاؤں. کامیابی حاصل کرنے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ انسان کی نیت صاف ہو. جو کچھ بھی وہ سوچتا ہے وہی اس کے دل اور عمل میں نظر آئے. جب پنجاب گیا تو وہاں کے لوگوں نے مجھے خطرہ سمجھا. میں نے برانچ کھولی اور سب کو بلا کر دعا کروائی کہ اللہ پہلے ان سب کو رزق دینا اس کے بعد مجھے دینا. یہ میرا جواب تھا"

اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امتیاز عباسی نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے ان کا بہت ساتھ دیا. جب ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اور وہ صبح 6 سے رات 12 تک محنت کرتے تھے تب انھوں نے ان کو کسی چیز کے لئے پریشان نہیں کیا. وہ گھر پر رہ کر بچوں کو پڑھاتی رہیں اور گھر کا نظام دیکھتی تھیں. بچوں کو ڈاکٹر اور لندن سے ایم بی اے کروایا. ان کے دو بیٹے ان کے ساتھ ہی کاروبار کرتے ہیں اور سب تین منزلہ گھر میں ساتھ رہتے ہیں.

Imtiaz Super Store Kay Malik Imtiaz Abbasi Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Imtiaz Super Store Kay Malik Imtiaz Abbasi Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imtiaz Super Store Kay Malik Imtiaz Abbasi Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3830 Views   |   01 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

والد کی چھوٹی سی دکان تھی اور پھر.. معمولی دکان سے ملک بھر میں امتیاز سوپر اسٹور کیسے بنائے؟ امتیاز عباسی کی کہانی ان کی زبانی

والد کی چھوٹی سی دکان تھی اور پھر.. معمولی دکان سے ملک بھر میں امتیاز سوپر اسٹور کیسے بنائے؟ امتیاز عباسی کی کہانی ان کی زبانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد کی چھوٹی سی دکان تھی اور پھر.. معمولی دکان سے ملک بھر میں امتیاز سوپر اسٹور کیسے بنائے؟ امتیاز عباسی کی کہانی ان کی زبانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔