سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا حیران کن فائدہ

دیسی گھی صدیوں سے ہماری خوراک کا حصہ چلا آرہا ہے لیکن جدید دور میں اس کے خلاف کافی باتیں عام ہوچکی ہیں ۔ عموماً یہ بتایا جاتا ہے کہ دیسی گھی موٹاپے اور دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے لیکن اس کے برعکس بھارت کے نیشل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے برصغیر میں صدیوں سے استعمال کی جانے والی اس غذا کو انتہائی مفید اور صحت بخش قرار دے دیا ہے ۔

انسٹی ٹیوٹ نے انڈین جنر ل آف میڈیکل ریسرچ میں شائع کردہ ایک رپورٹ میں گائے کے دودھ سے بنائے گئے مکھن سے حاصل ہونے والے گھی کو کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد گار اور مفید بتا یا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خصوصاً موسم سرما میں روزانہ ایک چمچ گھی کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں ۔ محض ایک چمچ روزانہ استعمال کرنے سے درج ذیل تمام فوائد حاصل ہوسکتے ہیں ۔

دیسی گھی سردیوں میں جلد کی خشکی سے نجات دلاتا ہے اور خصوصاً اسے پگھلا کر بالوں میں تیل کے طور پر لگانے سے ناصرف سر کی جلد کی خشکی دور ہوجاتی ہے بلکہ بال بھی چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں ۔ اس میں موجود وٹامن اے بصارت کو تیز کرتا ہے جبکہ آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ کا بھی بہترین علاج ہے اور خصوصاً آنکھوں کی بیماری گلاکو ما میں فائدہ بخش ہے ۔

دیسی گھی جوڑوں کو صحت مند رکھتا ہے اور خصوصاً سردیوں میں جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لئے بہت مفید ہے ۔ پکانے کے لئے استعمال ہونے والے عام تیل میں بلند درجہ حرارت پر فری ریڈیکل پیدا ہوجاتے ہیں جو متعدد بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔ اس کے برعکس دیسی گھی میں مستحکم سیچوریٹڈ بانڈ پر مشتمل چکنائی ہوتی ہے جس کی وجہ سے فری ریڈیکل بہت کم بنتے ہیں لہذا بیماریوں کا بھی کوئی خدشہ نہیں ۔

دیسی گھی نا صرف خود غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ یہ دیگر وٹامن اور معدنیات کو جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے اور یوں ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے ۔

اگر جسم پر کوئی زخم لگ جائے تو اپنی خوراک میں دیسی گھی ضرور شامل کریں کیونکہ یہ زخموں کو جلد مندمل کرتا ہے ۔

دماغ اور یاداشت کے لئے بھی دیسی گھی کو ایک بہترین نسخہ قرار دیا گیا ہے ۔ یہ ناصر دماغ کے خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ حافظے کو بھی تیز کرتا ہے ۔

There are many benefits of taking desi ghee in winter season. Desi ghee is being used a part of our foods since years. However, people in the current age tell that it is not good for health, causes obesity and heart diseases etc. Contrary to this notion, a famous Indian Research Institute has declared desi ghee as a very useful and healthful food to eat. The report also suggests that ghee obtained from cow butter is also helpful to save from cancer. It also suggests to take 1 spoon pure desi ghee in winter especially. It has many benefits for health especially when eaten in cold season. Following are more details about it's benefits in winter.

Tags: Desi Ghee Ke Fayde Desi Ghee Benefit

Benefits Desi Ghee Winter

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Desi Ghee Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Desi Ghee Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   36518 Views   |   30 Jan 2020
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

I make my own desi gee. It's taste is Deliouse. For parathas and tarka Dall. And very healthy.

  • ,

Desii gee Allah Talaa ke khas naymat hay

  • Aftab Chaudhry, Dammam

yes, desi gee is very healthy and making a paratha with it in the morning doubles the joys of breakfasts. i love using it in foods. it is very healthy.

  • mehek, peshawar

سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا حیران کن فائدہ

سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا حیران کن فائدہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں دیسی گھی استعمال کرنے کا حیران کن فائدہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔