صرف چار دن میں غیر ملکی لڑکی کو بیاہ لایا ۔۔ پاکستانی لڑکا آذربائیجان گیا تو وہاں کی لڑکی سے شادی کرلی، اس منفرد جوڑے کی شادی کیسے ہوئی؟

ایک پاکستانی نوجوان جو صرف چار دن کی چھٹی منانے آذربائیجان گیا تھا وہاں کی خوبصورت لڑکی کو صرف 4 دن میں شادی کے لیے راضی کر کے پاکستان لے آیا۔

یہ کارنامہ یاسر محمود نامی نوجوان کا ہے جس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ چار سال قبل اپنے بھائی کے ساتھ چار سے پانچ دن کے لیے آذربائیجان کے ٹورسٹ ویزے پر گئے تھے تو وہاں ان کی گمرو نامی آذربائیجان کی لڑکی سے ملاقات ہوئی۔

انٹرویو میں یاسر کا کہنا تھا کہ گمرو کے ساتھ شادی کرنے کے لیے مجھے اپنے والدین کو 3 سال منانا پڑا کیونکہ یہ مجھے پسند آگئی تھی۔

یاسر محمود نے بتایا کہ وہ آذربائیجان کے میوزیم گئے تھے کینکہ انہیں وہاں کچھ چیزوں کی کھوج کرنی تھی۔ تو وہاں میں اور میرا بھائی گم گئے تھے اور وہاں کی زبان مجھے آتی نہیں تھی کیونہ وہاں کوئی انگریزی میں بھی بات نہیں کر رہا تھا۔

یاسر نے بتایا کہ میں وہاں آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لیے انگریزی میں مدد مانگ رہا تھا تو گمرو وہاں سے جا رہی تھیں انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں انگریزی میں بول رہا ہوں۔

وہاں سے میری گمرو سے بات چیت شروع ہوئی۔ میری ان سے دوستی ہوگئی اور پھر میں ان کی سالگرہ میں بھی گیا تھا۔ گمرو نے بتایا کہ انہوں نے یاسر کو خود شادی کی پیشکش کی جس کے بعد وہ اس آفر سے راضی ہوگئے۔

یاسر اور گمرو کی شادی لاہور میں ہوئی وہ ایک سافٹ وئیر انجینئر ہیں جبکہ گمرو اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں۔

گمرو اور یاسر محمود کی جوڑی کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ کئی چینلز اس جوڑی کا انٹرویو کور کر چکی ہے۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   831 Views   |   31 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about صرف چار دن میں غیر ملکی لڑکی کو بیاہ لایا ۔۔ پاکستانی لڑکا آذربائیجان گیا تو وہاں کی لڑکی سے شادی کرلی، اس منفرد جوڑے کی شادی کیسے ہوئی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (صرف چار دن میں غیر ملکی لڑکی کو بیاہ لایا ۔۔ پاکستانی لڑکا آذربائیجان گیا تو وہاں کی لڑکی سے شادی کرلی، اس منفرد جوڑے کی شادی کیسے ہوئی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.