کیا آپ سفید پیاز کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو کریں آپ کی کئی مشکلات آسان

اکثر آپ پیاز خریدتے ہیں تو اس میں سفید پیاز آ جاتی ہے جسے آپ خراب سمجھتے ہیں یا پھر اس کو الگ کر دیتے ہیں کیونکہ آپ اس کے حیرت انگیز فوائد سے ناواقف ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے اس پیاز کے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کو الگ کرنا تو کیا بلکہ الگ سے خریدنا شروع کر دیں گے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق سفید رنگت والی یہ پیاز آپ کو موسم گرما میں ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اس کے استعمال سے آپ کا نظامِ ہاضمہ درست رہتا ہے پیاز ایک ایسی جڑ والی سبزی ہے جس کے استعمال بنا پاکستانی کھانے تیاز کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا یہ ہر قسم کے سالن میں استعمال کی جاتی ہے لیکن اگر سفید پیاز سامنے آئے تو اس کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
چلیں تو سفید پیاز کے فوائد جان لیتے ہیں اور اسے کیسے استعمال کرنا چاہیئے یہ بھی جان لیتے ہیں تاکہ آئندہ آپ اسے نظراندار کرنے کی غلطی نہ کریں اور بنائیں اس کو اپنی غذا کا حصہ اور اُٹھائیں اس سے بھرپور فائدہ۔

سفید پیاز کے فوائد اور اس کا استعمال

گرمی سے دور کرے

ماہرینِ صحت کے مطابق سفید پیاز کے استعمال سے آپ گرمی کے احساس دور کر سکتے ہیں، یہ آپ کو ٹھنڈک بخشتی ہے اس کو آپ دوپہر کے کھانے میں کاٹ کر دھو کر اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے کھائیں اور پھر دیکھیں یہ کیسے آپ کو گرمی سے محفوظ رکھے گی اور آپ کو زیادہ پسینہ بھی نہیں آئے گا۔

صحت مند آنتیں

سفید پیاز کو اپنی غذا میں شامل کر کے آپ اپنی آنتوں کی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں یہ آپ کی آنتوں میں موجود ایسے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے جس سے آپ کی صحت متاثر ہو، اس کو آپ مونگ کی دال اور کھچڑی کے ساتھ پکائیں اور استعمال کریں یہ فائبر اور پری بائیوٹکس سے بھرپور ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور آپ کی آنتوں میں صحت کے لئے فائدے مند بیکٹیریا کی افزائش میں کردار ادا کرتی ہے اس لئے سفید پیاز کا استعمال کریں۔

پیٹ کی مروڈ اور پھولنا

ماہرینِ صحت کے مطابق اگر آپ کو روزانہ رات پیٹ میں مروڈ درد اور پیٹ پھولنے کی شکایت رہتی ہے تو سفید پیاز کو اپنے کھانے میں لازمی شامل کریں کیونکہ یہ آپ کو ان مسائل سے نجات دلانے میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے اس کے استعمال کے لئے سفید پیاز کو چھیلیں اور اس کو بنا کاٹے کھچڑی میں ڈال کر پکا لیں بس پھر دیکھیں کیسے یہ آپ کے پیٹ کے مسائل کو ختم کرتی ہے۔

ٹھنڈک کا احساس

آپ نے کئی مرتبہ یہ بات سُنی ہوگی کہ گرمی کے موسم میں پیاز کا استعمال کرنے سے آپ کو لو نہیں لگے گی آپ گرم ہواؤں کے احساس اور گرمی کے مضر اثرات سے دور رہیں گے، یہ بلکل درست ہے پیاز کا استعمال واقعی آپ کو گرمی میں ٹھنڈک کا احساس فراہم کر سکتا ہے لیکن عام پیاز کی جگہ سفید پیاز استعمال کرنے سے آپ کو اور بھی زیادہ فوائد حاصل ہوں گے ساتھ ہی آپ کو رات میں گرمی محسوس نہیں ہوگی اور پسینے نہیں آئیں گے۔

Sufaid Pyaz Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Pyaz Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Pyaz Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7225 Views   |   21 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ سفید پیاز کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو کریں آپ کی کئی مشکلات آسان

کیا آپ سفید پیاز کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو کریں آپ کی کئی مشکلات آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ سفید پیاز کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو کریں آپ کی کئی مشکلات آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔