ایک ہفتے تک روزانہ ساگو دانہ دودھ میں ملا کر کھائیں تو جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوتی ہے کہ جان کر اس کا معمول بنا لیں گے

ساگو دانہ سفید موتی جیسے دانے ہوتے ہیں۔ عام طور پر لوگ اسے بیماری میں کھاتے ہیں۔ لیکن اگر سابو دانے کو دودھ اور چینی ملا کر کھیر کی طرح پکایا جائے تو یہ بہت لذیذ بنتا ہے۔ البتہ آج ہم ایسی ترکیب بتائیں گے جس سے آپ کو اس کا لذیذ ذائقہ بھی ملے گا اور اگر آپ نے ہماری بتائی ترکیب سے ساگو دانہ روزانہ استعمال کرنا شروع کردیا تو آپ کی صحت میں بھی زبردست تبدیلی واقع ہوگی۔

ساگو دانہ کی غذائی اہمیت

ساگو دانہ کو انگریزی میں tapioca pearl کہتے ہیں۔ یہ tapioca کی جڑوں سے نکالا جاتا ہے اور پھر پروسیس کے ذریعے اسے موتی جیسے دانوں کی شکل دی جاتی ہے۔ اس کا اپنا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا اس لئے اسے کسی بھی کھانے میں باآسانی ملا کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

ساگو دانے میں گڈ کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فائبر۔ پروٹین، کیلشیئم، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم بھی پایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے لیکن کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ان لوگوں کے لئے مفید نہیں جو وزن کم کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

دودھ میں ساگو دانہ

ڈاکٹر بلقیس نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ ساگو دانے کو پس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور روزانہ صبح ابلے ہوئے دودھ کے ایک گلاس میں ایک چمچ اس پاؤڈر کو اچھی طرح ملا کر یہ دودھ پی جائیں۔ تقریباً ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے آپ کے جوڑوں کا درد ختم ہوجائے گا۔ وہ افراد جنھیں نماز پڑھتے ہوئے مشکل درپیش ہوتی ہے یا پھر ایسے لوگ جن کی ہڈیاں اٹھتے بیٹھتے ٹک ٹک آواز کرتی ہیں ان کی ہڈیوں میں گودا بننے لگے گا اور ہڈیوں سے آواز آنی بند ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ یہ ایسے لوگوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے جو جسمانی اور ذہنی کمزوری کا شکار ہیں۔

Doodh Mein Sagodana Mila Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Doodh Mein Sagodana Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Mein Sagodana Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   32067 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک ہفتے تک روزانہ ساگو دانہ دودھ میں ملا کر کھائیں تو جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوتی ہے کہ جان کر اس کا معمول بنا لیں گے

ایک ہفتے تک روزانہ ساگو دانہ دودھ میں ملا کر کھائیں تو جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوتی ہے کہ جان کر اس کا معمول بنا لیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک ہفتے تک روزانہ ساگو دانہ دودھ میں ملا کر کھائیں تو جسم میں ایسی حیرت انگیز تبدیلی واقع ہوتی ہے کہ جان کر اس کا معمول بنا لیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔