مسورکی دال جسے عرفِ عام میں ’ملکہ مسور ‘ بھی کہتے ہیں، انسانی خوراک کے لیے کاشت کی جانے والی نباتات میں اولیں تصور کی جاتی ہے۔ زمانہء قدیم میں یونان اور روم میں یہ دال بہت شوق سے کھائی جاتی تھی۔
غذائیت کے لحاظ سے مسور کی دال میں بارہ فیصد رطوبت، پچیس فیصد پروٹین، ساٹھ فیصد کاربوہائیڈریٹس پائی جاتی ہے جبکہ پوٹاشیم اور فاسفورس بھی وافر مقدار میں موجو د ہوتی ہے۔
مسورکی دال کی لذت اپنی جگہ لینے اسے روزانہ کھانے کے طبی فائدے بھی بہت ہیں۔ کہا جاتا ہے مسور کی دال دل کو سبک اور نرم کرتی ہے اور آنکھ سے پانی کے اخراج کو کم کرتی ہے.
مسور کی دال آئرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں۔یہ دال بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کو درکار اہم غذا کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مسورکی دال ہائی بلڈپریشراور شوگرلیول کو کنٹرول کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔یہ کولیسٹرول کو کم کرکے دل کو صحت مند رہنے میں مدد دیتی ہےاور وزن کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔
مسورکی دال کھانے والوں کی جلدخراب نہیں ہوتی اور وہ اپنی عمر سے انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں۔وٹامن کی خاصی مقداررکھنے کی بدولت یہ ہڈیوں اوردانتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
مسور کی دال میں چونکہ وٹامن اے، بی اور ای پائے جاتے ہیں لہذا یہ بینائی بڑھانے میں بھی خاصی معاون ثابت ہوتی ہے۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ ہمہ وقت چمکتا دمکتا رہے تو مسور کی دال کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرلیں۔
مسورکی دال کے ایک پیالے میں اتنی غذائیت موجود ہوتی ہے جو آپ کے دن بھر کے کھانے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔
بشکریہ : جنگ نیوز
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Masoor Dal Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masoor Dal Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مسور دال کے بے شمار فوائد
مسور دال کے بے شمار فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسور دال کے بے شمار فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔