سلمان اور شاہ رخ سے بھی ملوا چکا ہوں۔۔ عامر خان تیسری شادی کب اور کس سے کریں گے؟ 60 سال کی عمر میں نیا انکشاف

Amir Khan New Girlfriend

"گوری اور میری ملاقات پچیس سال پہلے ہوئی تھی، اب ہم پارٹنر ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔"

عامر خان، جو اپنی زندگی اور تعلقات کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہے، بالآخر اپنی نئی محبت کا اعتراف کر بیٹھے۔ 60 ویں سالگرہ کے موقع پر، جب میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سوال ہوا، تو انہوں نے نہ صرف اس تعلق کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کی نئی ساتھی گوری اسپریٹ ان کے پروڈکشن ہاؤس کا حصہ ہیں۔

عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ ان کے لیے گنگناتے ہیں، اور دوران گفتگو بھی انہوں نے محبت بھری دھنیں چھیڑیں۔ خوشگوار موڈ میں انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "دیکھو، تم لوگوں کو پتا ہی نہیں چلنے دیا نا میں نے؟" ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے اپنے ممبئی والے گھر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے گوری کی ملاقات کروائی تھی۔

اپنی مشہور فلم "لگان" کا حوالہ دیتے ہوئے عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا، "بھون کو اس کی گوری مل ہی گئی!" ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی، جیسے کہ وہ اپنی محبت کا اعتراف کرنے کے بعد بے حد مطمئن ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کے مطابق، گوری نے ان کی زیادہ تر فلمیں نہیں دیکھی تھیں، خاص طور پر "لگان" اور "دنگل" جیسی کامیاب فلمیں بھی ان کی نظر سے نہیں گزریں۔ لیکن اب وہ بالی وڈ فلموں میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔

عامر خان نے شادی کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا، "ساٹھ سال کی عمر میں نہیں جانتا کہ شادی کرنی چاہیے یا نہیں، لیکن میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میری سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں۔"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گوری اسپریٹ بنگلورو میں رہتی ہیں اور ایک چھ سالہ بیٹے کی ماں ہیں۔ ان کے والد آئرش جبکہ والدہ تمل ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید اور ایرا خان ہیں۔ بعد ازاں، 2005 میں انہوں نے ہدایت کار کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں دونوں کے راستے الگ ہوگئے۔ کرن راؤ سے ان کے بیٹے آزاد کا تعلق ہے، اور عامر نے اس موقع پر اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سابقہ بیویوں اور بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار تعلق رکھتے ہیں۔

Amir Khan New Girlfriend

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amir Khan New Girlfriend and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amir Khan New Girlfriend to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3024 Views   |   14 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2025)

سلمان اور شاہ رخ سے بھی ملوا چکا ہوں۔۔ عامر خان تیسری شادی کب اور کس سے کریں گے؟ 60 سال کی عمر میں نیا انکشاف

سلمان اور شاہ رخ سے بھی ملوا چکا ہوں۔۔ عامر خان تیسری شادی کب اور کس سے کریں گے؟ 60 سال کی عمر میں نیا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلمان اور شاہ رخ سے بھی ملوا چکا ہوں۔۔ عامر خان تیسری شادی کب اور کس سے کریں گے؟ 60 سال کی عمر میں نیا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔