ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے عام مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں، جس کی تصدیق ڈاکٹر نے بھی کر دی

ہمارے معاشرے میں یہ رواج عام ہے کہ شادی ہونے کے 1 ماہ بعد ہی گھر کی بڑی خواتین دلہن سے سوال کرنے لگ جاتی ہیں، ہاں بیٹا کوئی خوشخبری ہے؟ منہ میٹھا کب کروا رہے ہو؟ ارے ابھی تک بچے کے بارے میں نہیں سوچا؟ کیا عمر گزرنے کے بعد سوچو گے وغیرہ وغیرہ ، ایسے میں وہ دلہن جس کو نئے گھر میں گئے 1 ماہ ہی ہوا ہے وہ پریشانی میں مبتلا ہونے لگتی ہے اور لوگوں کی باتوں سے تنگ آ جاتی ہے، جس کے بعد وہ مختلف قسم کے حربے اپناتی ہے، کبھی کوئی دوا تو کبھی کسی حکیم کے لقمانی ماجون کا استعمال بڑھا دیتی ہے جس سے کسی حد تک وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہو جاتی ہیں، مگر بعد ازاں وہ مختلف مسائل کا بھی شکار ہو جاتی ہیں۔
کے فوڈز میں جانیئے گھر میں موجود وہ عام گرم مصالحے اور بوٹی جو اس مسئلے میں آپ کی بڑی مشکل آسان کر سکتے ہیں اور جلد ہی حمل ٹہرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں:

• دار چینی:

دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو پی سی اوز جیسےمسائل کو کنٹرول کرنے اور حاملہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خواتین کے ہارمونل مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کے نظامِ تولید کو مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے پاؤڈر کو گرم پانی کے ساتھ دن میں کسی بھی ایک وقت پھانک لیں۔

• لال مرچ:

لال مرچ کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصاندہ سمجھا جاتا ہے مگر آپ اس کا صحیح مقدار میں استعمال کریں تو یہ بانجھ پن جیسے مسئلے کو حل کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں نامیاتی تھائیمن اور دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں جو خواتین کے تولیدی نظام میں ایسے انزائمز کو پیدا کرتے ہیں جو حمل میں مفید ہے۔

• ہلدی:

ہلدی کھانوں میں جتنا ذائقہ پیدا کرتی ہے اتنا ہی اچھی صحت میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آج سے پہلے آپ نے ہلدی کو حسن بڑھانے کے ٹوٹکوں میں استعمال کیا ہو گا مگر آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ماہرین ہلدی سے متعلق کیا بتاتے ہیں۔
گائناکولوجسٹ کے مطابق:
''ہلدی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کی جسمانی اور تولیدی طاقت کے حوالے سے اہم ہے۔ حمل اس وقت ہی ہوتا ہے جبکہ مرد اور عورت دونوں کے ہارمونز متوازن ہوں لہٰذا ہلدی کا کھانوں میں استعمال اور دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال حاملہ ہونے میں مفید ہوسکتا ہے''۔

• ادرک:

ادرک کی چائے کا استعمال بھی بچے کی پیدائش کے لئے مفید ہوتا ہے کیونکہ ادرک میں وٹامن بی 6 اور 12 موجود ہوتا ہے لہٰذا ادرک کی چائے حمل کے لئے اہم ہے۔ کھانوں میں بھی اس کا استعمال لازمی رکھنا چاہیئے۔

• لہسن:

لہسن کروموسومل خطرات سے بچانے اور ہارمونز کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہارمنہ خواتین کو لہسن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ ماہواری اور حمل کے مسائل کو کنٹرول کرکے حمل ٹھرانے میں مددگار ہوتا ہے۔

• میتھی دانہ:

میتھی دانہ بھی ہلدی کی طرح گرم تاثیر رکھتا ہے اور یہ خواتین کی اووری (اوولیوز) کی طاقت کو بڑھاتا ہے جوکہ ایسے فائبرز کا اخراج کرتے ہیں جو جلد ہی بانج پن دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ اس چائے کا روزانہ استعمال آپ کے مسئلے کو حل کرسکتی ہے:
٭ ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ میتھی دانے کو 2 کپ پانی میں 10 منٹ پکائیں اور جب ابال آ جائے تو اس کو ایک کپ میں نکالیں۔ ٭ اس میں کھجور کا پاؤڈر مکس کرکے پی لیں۔ یہ ایک دوائی کے طور پر عرب ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلد اولاد کی خواہش کو پورا کیا جا سکے۔

• بچھو بوٹی:

بچھو بوٹی ورم کش ہوتی ہے لہذا جسم میں اندرونی طور پر ہونے والے ورم کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہے اور جنسی صحت کو فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس لئے اس کو چائے اور سوپ میں ڈال کر استعمال کریں۔

• موصلی:

موصلی جنسی صحت کو بہتر بنانے میں سب سے زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے اس لئے شادی شدہ مرد اور خواتین اس کو استعمال کریں کیونکہ یہ حمل میں مدد دیتی ہے۔ اس کے پاؤڈر کو دن میں دو مرتبہ دودھ کے ساتھ استعمال کرنا کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے۔

Hamla Khawateen Ke Liye7 Masaly

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamla Khawateen Ke Liye7 Masaly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khawateen Ke Liye7 Masaly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8183 Views   |   02 Jul 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے عام مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں، جس کی تصدیق ڈاکٹر نے بھی کر دی

ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے عام مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں، جس کی تصدیق ڈاکٹر نے بھی کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بننے کی خواہش مند خواتین کے لیے 7 ایسے عام مصالحے جو انھیں جلد حاملہ ہونے میں مدد دے سکتی ہیں، جس کی تصدیق ڈاکٹر نے بھی کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔