دوپہر میں کھانے سے فائدہ اور رات میں کھانے سے نقصان ۔۔ کچی پیاز کو کس وقت کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں صحت سے جُڑے کچھ اہم فائدے

پیاز ہماری غذا کا ایک اہم جُز ہے کیونکہ اس کے بناء کھانا نہیں بن سکتا، مصالحہ ہی تیار نہیں ہوگا تو کھانا کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ہر کھانے کو بنانے کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔ اسی طرح یہ صحت مند بھی ہے۔ پیاز نہ صرف کھانے میں استعمال ہوتی ہے بلکہ ہماری صحت اور خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ہر طرح سے فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔ اس میں کیلشیئم، پروٹینز، وٹامنز اور کاربوہائیڈریٹس خوب پائے جاتے ہیں۔

عام طور پر ہمارے مشرقی معاشرے میں دوپہر کے کھانے کے ساتھ لوگ خاص طور پر باریک کٹی ہوئی پیاز کو بہت شوق سے کھاتے ہیں ان میں سے زيادہ تر لوگ ایسا صرف عادت کے طور پر اور ذائقے کے لیے کھاتے ہیں- مگر اب ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ دوپہر کے وقت میں کھانے کے ساتھ باریک کٹا ہوا پیاز صحت کے لیے کس طرح مفید ہو سکتا ہے-

کھانے کے ساتھ پیاز کھانے کے صحت پر اثرات

یہاں یہ امر قابل توجہ ہے کہ یہ پیاز اگر دوپہر کے کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے لیکن ماہرین رات کے وقت اس کو کھانے کا مشورہ نہیں دیتے ہیں- کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ رات کے وقت پیاز کا استعمال منہ میں بدبو کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال رات کے وقت کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے تاہم دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس کا استعمال صحت کے لیے ان حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے-

پیٹ کے کیڑے:

پیاز ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور اس کا استعمال دوپہر کے کھانے میں کچی حالت میں کرنے سے نہ صرف انسان کے پیٹ میں موجود کیڑوں کے لیے مہلک ہوتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کی کیڑوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان کی صحت مند نشونما میں مدد ملتی ہے-

دل اور معدے کے لیے مفید

کچے پیاز کا استعمال ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے خاص طور پر چکنائی کے ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور اس میں بڑی مقدار میں سلفائڈ موجود ہوتا ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کا لیول بھی کنٹرول ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے-

ہیضے کی بیماری

ہیضے کی بیماری جو خطرناک بیکٹیریا کے سبب ہوتی ہے عام طور پر برسات کے بعد یہ بیماری پانی کے ذریعے اور کھانے پینے کی اشیا کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے مگر کچے پیاز کے اندر یہ تاثیر موجود ہوتی ہے کہ یہ ایسے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ کر کے ہیضے کے خطرے سے بچاتا ہے-

ذیابیطس

عام طور پر کھانے کے ساتھ خون کے شوگر لیول میں قدرتی طور پر اضافہ ہو جاتا ہے ایسی صورت میں کھانے کے ساتھ کچے پیاز کا استعمال خون میں شوگر لیول کو قدرتی طور پر کنٹرول کر کے اس کو خطرناک حد تک بڑھنے سے روکتا ہے-

سانس کی بیماری

پیاز میں قدرتی طور پر پھیپھڑوں کی صفائی کی صلاحیت ہوتی ہے اس وجہ سے کھانے کے ساتھ کچے پیاز کا استعمال قدرتی طور پر پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے جس سے کھانسی میں نہ صرف آرام دیتا ہے بلکہ دمے کے مریضوں کو بھی سانس لینے میں آسانی فراہم کرتا ہے-

احتیاط

ان تمام فائدوں کے ساتھ جس طرح ہر چیز کے استعمال میں اعتدال ضروری ہوتی ہے اسی طرح پیاز کے استعمال میں بھی احتیاط ضروری ہوتی ہے اس کا حد سے زيادہ استعمال صحت کے لیے کچھ مسائل کا بھی سبب ہو سکتا ہے جس میں جسم میں گیس، اپھارہ اور معدے میں تیزابیت کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ وہ لوگ جو خون پتلا کرنے والی ادویات کو استعمال کرتے ہیں ان کو بھی پیاز کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ اس سے ان ادویات کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے-

Pyaz Khane Ke Fayde Aur Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pyaz Khane Ke Fayde Aur Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Khane Ke Fayde Aur Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5009 Views   |   09 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

دوپہر میں کھانے سے فائدہ اور رات میں کھانے سے نقصان ۔۔ کچی پیاز کو کس وقت کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں صحت سے جُڑے کچھ اہم فائدے

دوپہر میں کھانے سے فائدہ اور رات میں کھانے سے نقصان ۔۔ کچی پیاز کو کس وقت کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں صحت سے جُڑے کچھ اہم فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوپہر میں کھانے سے فائدہ اور رات میں کھانے سے نقصان ۔۔ کچی پیاز کو کس وقت کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں صحت سے جُڑے کچھ اہم فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔