اپنی ساس کی وجہ سے آئی ہوں، ورنہ۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کے ساتھ شادی کے بعد ایسا کیا ہوگیا؟ ولیمے میں ہی انٹرویو دے دیا

Dr Nabiha Ali Talks About Evil Eye In Her Reception

کلینیکل سائیکالوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور ڈیجیٹل میڈیا پر اپنے بے باک اور متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

گزشتہ روز لاہور میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کا ولیمہ منعقد کیا گیا، جہاں انہوں نے گہرے جامنی اور ہلکے گلابی رنگ کا دیدہ زیب لہنگا زیب تن کیا، جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس کام نمایاں تھا۔ بالوں کو ہاف ٹائی اسٹائل میں سجایا گیا جبکہ بھاری جیولری نے ان کے لُک کو مزید نمایاں بنا دیا۔ تاہم تقریب کے دوران وہ کچھ بجھی ہوئی دکھائی دیں کیونکہ وہ وائرل انفیکشن میں مبتلا تھیں۔

ولیمے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہا نے انکشاف کیا کہ وہ نظرِ بد کا شکار ہو گئیں، جس کے باعث شدید گلے کی تکلیف اور نزلہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساس کی دعاؤں اور تلاوت کی بدولت ہی وہ اس قابل ہو سکیں کہ ولیمے میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کی تمام تیاریوں کا بوجھ خود اٹھانے کی وجہ سے شدید تھکن محسوس ہوئی، مگر اس کے باوجود نکاح کے بعد بھی ان کے پروفیشنل کام میں کوئی وقفہ نہیں آیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر نے ناقدین پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسد کرنے والے لوگ تنقید کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے اور دراصل وہ انہی کے نام پر کمائی کر رہے ہیں، اس لیے انہیں جو کرنا ہے کرنے دیا جائے۔

تاہم ڈاکٹر نبیہا علی خان نے شوہر کے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بہت جلد اپنے خلاف بولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب خاموش رہنے کے بجائے وہ قانون کے ذریعے جواب دیں گی۔

Dr Nabiha Ali Talks About Evil Eye In Her Reception

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Nabiha Ali Talks About Evil Eye In Her Reception and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Nabiha Ali Talks About Evil Eye In Her Reception to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   658 Views   |   17 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 December 2025)

اپنی ساس کی وجہ سے آئی ہوں، ورنہ۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کے ساتھ شادی کے بعد ایسا کیا ہوگیا؟ ولیمے میں ہی انٹرویو دے دیا

اپنی ساس کی وجہ سے آئی ہوں، ورنہ۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کے ساتھ شادی کے بعد ایسا کیا ہوگیا؟ ولیمے میں ہی انٹرویو دے دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنی ساس کی وجہ سے آئی ہوں، ورنہ۔۔ ڈاکٹر نبیہا علی کے ساتھ شادی کے بعد ایسا کیا ہوگیا؟ ولیمے میں ہی انٹرویو دے دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts