لیموں اور چینی سے ہاتھوں کی جلد پھر سے جوان

انسان کے ہاتھوں سے اس کی عمر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری عمر بڑھنے کا اثر سب سے پہلے ہاتھوں پر ہوتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ بھی ہوا جو 46سال کی ہونے کے باوجود اس کے ہاتھ 70سال کے لگ رہے تھے لیکن پھر اس نے ان کی حفاظت کی ٹھانی ۔
آئیے آپ کو ایسے نسخے بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے ہاتھ خوبصورت ہونے کے ساتھ نوجوانوں کی طرح لگنے لگیں گے ۔ جن لوگوں کی جلد بوڑھی لگتی ہے انہیں یہ نسخہ ضرور آزما چاہیے اور جولوگ اپنے ہاتھوں کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ بہت مفید ثابت ہوگا ۔

انڈے :
ایک کاھنے کا چمچ اور انڈے کی سفیدی لے کر مکس کریں اور اس آمیزے کو اپنے ہاتھوں پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر ہاتھ دھولیں ، اس کی وجہ سے ہاتھوں کی نم برقرار رہے گی اور جلد خوبصورت ہوگی ۔

آلو :
اس کی وجہ سے آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہوجائیں گے ۔ کچھ آلو اُبالیں اور اُبلنے کے بعد پیس لیں، اب اس میں ایک بڑا چمچ زیتوں کا تیل، شہد اور دودھ ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اب اس آمیزے کو فریج میں رکھیں اور ہفتے میں تین بار اسے ہاتھوں پر لگاکر 15منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ کچھ ہی ہفتوں میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

لیموں اور چینی :
آدھ لیموں کا رس نکال کر اس میں دوبڑے چمچ چینی کے ڈالیں اور حل ہونے پر ہاتھوں پر لگائیں ۔ خشک ہونے پر ہاتھوں کو صابن سے دھولیں

بادام کا تیل :
رات کو سوتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو بادام کے تیل میں ڈبوئیں اور اس کے بعد پانچ منٹ تک ٹھنڈے پانی میں رکھیں ۔ اب کوئی گریس کریم لگائیں اور کاٹن کے دستانے پہن کر سوجائیں ۔ اگلی صبح آپ کے ہاتھ نرم وملائم ہوچکے ہوں گے۔

پیٹرولیم جیلی :
رات کو سوتے ہوئے اپنے ہاتھوں پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اور کاٹن کے دستانے پہن لین ۔ اگلی صبح آپ کے ہاتھ پر نم ہوجائیں گے۔

Hatho Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hatho Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hatho Ki Jhuriyan Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10674 Views   |   22 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لیموں اور چینی سے ہاتھوں کی جلد پھر سے جوان

لیموں اور چینی سے ہاتھوں کی جلد پھر سے جوان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں اور چینی سے ہاتھوں کی جلد پھر سے جوان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔