شادی کے 60 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ بوڑھی خاتون نے اپنے حمل سے متعلق کیا بتایا؟

جب اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت سے نوازنا چاہے تو وہ ہر صورت عطا کردیتا ہے پھرعمروں کا فرق، جسمانی کمزوریوں کی پریشانیاں بھی کچھ نہیں کر پاتی ہیں۔ کم عمر کی خواتین میں ماں بننے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اس کے مقابلے بڑی عمر کی عورتوں میں شرح کم ہوتی ہے۔ مگر بھارت میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 60 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

دیوی کے ہاں اس عمر میں آئی وی ایف نہیں بلکہ قدرتی طور پر بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو یقیناً ڈاکٹروں کے لیے بھی حیران کن تھی۔ ان کے ہاں ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئی جس نے یہ واضح کردیا کہ خدا کی قدرت کبھی بھی کسی کو بھی اور کسی بھی حال میں نواز سکتی ہے۔

دیوی اپنے حمل سے متعلق بتاتی ہیں: " میں نا امید ہوچکی تھی، شوہر نے اسی غرض سے دوسری شادی کرلی تھی کہ میں بانجھ ہوں میری اولاد نہیں ہوسکتی، مگر پھر بھی وہ مجھ سے محبت کرتا تھا، اس نے گھر والوں کے کہنے پر شادی تو کرلی مگر میرا خیال رکھنا نہ چھوڑا۔ ایک دن اچانک میری طبیعت بگڑ گئی اور 2 ماہ میں میرا وزن بھی بڑھنے لگا۔ مجھے تشویش ہونے لگی کہ کہیں مجھے کوئی بیماری یا ٹیومر تو نہیں ہوگیا؟ لیکن پھر جب ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے بتایا کہ میں ڈھائی ماہ کی حاملہ ہوں اور پیٹ میں 1 نہیں 2 ایمبریو ہیں۔"

ڈاکٹر نے کیا کہا؟

ڈاکٹر رشمسائی نے کہا کہ یہ بہت حیران کن بات ہے کہ اس عمر میں قدرتی طور بچے کی پیدائش ہونا قدرت کا ایک کرشمہ ہے۔

جڑواں بچے؟

جب 6 اور 8 پاؤنڈ کے جڑواں بچے پیدا ہوئے تو دیوی اور ان کے شوہر رام سمیت ڈاکٹر اور پورا عملہ حیران ہوا کہ یہ کیسے ممکن ہے، مگر سب بہت خوش ہوئے۔ اب یہ بچے 7 سال کے ہوگئے ہیں اور اپنی ماں کا بہترین خیال رکھ رہے ہیں۔

60 Saal Baad Jurwa Bachy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 60 Saal Baad Jurwa Bachy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 60 Saal Baad Jurwa Bachy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   150251 Views   |   08 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شادی کے 60 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ بوڑھی خاتون نے اپنے حمل سے متعلق کیا بتایا؟

شادی کے 60 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ بوڑھی خاتون نے اپنے حمل سے متعلق کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے 60 سال بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ بوڑھی خاتون نے اپنے حمل سے متعلق کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔