میری اکلوتی بیٹی تھی ظالموں نے وہ بھی چھین لی ۔۔ نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والدین سے بچھڑ گئی

کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والی کمسن بچی دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں نئے سال کے جشن پر ہوائی فائرگ سے 5 سالہ بچی ثانیہ جاں بحق ہوگئی جس کے بعد اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بچی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئی۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ کورنگی ایک نمبر اور اطراف میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مخصوص گلیوں اور گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں، گزشتہ روز بھی ہوائی فائرنگ کے ملزم کو اسی مقام سے گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق کورنگی سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ثانیہ سو رہی تھی والدہ کچن میں کام کررہی تھی، بچی کو جھولے سے نکالا تو سر سے خون بہہ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال لے کر گئے، پٹی کرکے فوری جناح اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا، جہاں ڈاکٹر نے کہا بچی کے دماغ میں گولی پھنسی ہوئی ہے۔

والد نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوش میں آنے کے بعد آپریشن کا کہا گیا، میری اکلوتی بیٹی تھی ظالموں نے وہ بھی چھین لی۔

واضح رہے کہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ سال نو کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

Masoom Bachi Hawai Firing Se Inteqal Kar Gayi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Masoom Bachi Hawai Firing Se Inteqal Kar Gayi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masoom Bachi Hawai Firing Se Inteqal Kar Gayi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   791 Views   |   01 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میری اکلوتی بیٹی تھی ظالموں نے وہ بھی چھین لی ۔۔ نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والدین سے بچھڑ گئی

میری اکلوتی بیٹی تھی ظالموں نے وہ بھی چھین لی ۔۔ نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والدین سے بچھڑ گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری اکلوتی بیٹی تھی ظالموں نے وہ بھی چھین لی ۔۔ نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے معصوم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے والدین سے بچھڑ گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔