کیسٹر آئل، ایسا تیل جس کو کھائیں یا لگائیں ہر صورت میں مفید پائیں

ارنڈی کا تیل جسے کیسٹر آئل بھی کہا جاتا ہے ارنڈ کے بیچ سے حاصل کیا جانے والا ایک ایسا تیل ہے جو پاکستان میں ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے- یہ ایک کم قیمت تیل ہے جو کہ فوائد کے اعتبار سے بہت قیمتی ہے مگر بدقسمتی سے اس پر مکمل ریسرچ نہ ہونے کے سبب ہماری جدید نسل اس کے فوائد سے نا آشنا ہے- مگر سینہ بہ سینے چلنے والے ٹوٹکوں کے سبب پرانی نسل اس کے آزمائے ہوئے فوائد سے واقف ہے ان فوائد کو اب جدید تحقیقات کی روشنی میں سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے-

ارنڈی کے تیل کا بنیادی جز

ارنڈی کا تیل جو ارنڈ کے بیچ سے حاصل کیا جاتا ہے اس کے اندر فیٹی ایسڈ کی ایک قسم ریکونیلیک ایسڈ موجود ہوتی ہے جو کہ ہر طرح کی اندورونی سوزش کے خاتمے کے لیے بہت مفید ہوتی ہے- اس تیل کو نہ صرف دوا کے طور پر پیا جاتا ہے بلکہ اس کی جسم کے مختلف حصوں پر مالش کرنے سے بھی بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے

ارنڈی کے تیل کے فوائد 1: بچے کی پیدائش میں آسانی

بچے کی پیدائش میں درد زہ میں اضافے کے لیے بڑی بوڑھیاں ارنڈی کے تیل کو نیم گرم دودھ میں ملا کر اس حاملہ عورت کو صدیوں سے پلاتی آرہی ہیں جس کے حمل کو چالیس ہفتے مکمل ہو چکے ہوتے ہیں- اس سے ایک جانب تو بچے کی پیدائش میں آسانی ہوتی ہے اور دوسرا یہ حاملہ ماں کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے- اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں خواتین کی صحت کے حوالے سے کی جانے والی ایک تازہ ترین ریسرچ کے مطابق 612 عورتوں پر کی جانے والی ریسرچ کے مطابق 205 عورتوں کو ڈلیوری کے وقت ارنڈ کے تیل کا استعمال کروایا گیا تو ان کی ڈلیوری دوسری عورتوں کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے ہو گئی- تاہم اس حوالے سے کسی حتمی وجہ کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے-

2: قبض کشا ہوتا ہے

ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے قبض کے خاتمے کے لیے کیا جاتا رہا ہے- یہ بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید ہوتا ہے البتہ مقدار کے فرق سے اس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے- مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق کمپلیمنٹری تھیرپیز ان کلینکل پریکٹس کے مطابق بڑی عمر کے افراد میں ہونے والی قبض کی تکلیف کے لیے ارنڈی کا تیل بہت مفید ہوتا ہے- یہ نہ صرف ان کے ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے بلکہ اس کے سائد افیکٹ نہیں ہوتے ہیں یہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بنا کر قبض کا خاتمہ کرتا ہے-

3: بالوں کے لیے مفید

کچھ لوگ ارنڈی کے تیل کو بطور کنڈیشنر بھی استعمال کرتے ہیں جب کہ اس کو بالوں کی جڑوں میں خشکی کے خاتمے کے لیے بھی لگایا جاتا ہے- اب جرنل آف کاسمیٹکس سائنس کے بعد اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال بالوں کی چمک دمک میں نہ صرف اضافہ کرتا ہے بلکہ پتلے بالوں کی صحت کو بہتر بنا کر ان کو گرنے سے روکنے کا بھی باعث بنتا ہے-

4: جوڑوں کے درد کے لیے

جدید تحقیق کے مطابق 50 مریضوں کو دن میں تین بار ارنڈی کے تیل والے کیپسول استعمال کروائے گئے جس کا بہت مثبت نتیجہ سامنے آیا اور ان کے جوڑوں کے درد میں نہ صرف کمی واقع ہوئی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جوڑوں میں ہو جانے والی سوزش کا بھی خاتمہ ہوا-

5: جلد کی خوبصورتی کے لیے

ارنڈی کے تیل کا استعمال جلد پر پڑنے والی جھریوں کو نہ صرف روکتا ہے بلکہ جلد کو نرم کر کے اس کی چمک دمک میں اضافے کا بھی باعث بنتا ہے- یہی وجہ ہے کہ کاسمیٹکس کی صنعت میں اس کا استعمال ایک لازمی جز کے طور کیا جاتا ہے-

6: موٹاپے اور حمل کے سبب بنے والے نشانات

عام طور پر موٹاپے اور حمل کے خاتمے کے بعد جلد کے اوپر سیاہ نشان بن جاتے ہیں جو دیکھنے میں بہت برے محسوس ہوتے ہیں ان نشانات پر ارنڈی کے تیل کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور ایک ہفتے تک روزانہ ان نشانات پر اس تیل کے استعمال سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے
بشکریہ : ہماری ویب

Arandi Oil Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arandi Oil Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arandi Oil Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Nayab  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5019 Views   |   24 May 2022
About the Author:

Nayab is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nayab is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیسٹر آئل، ایسا تیل جس کو کھائیں یا لگائیں ہر صورت میں مفید پائیں

کیسٹر آئل، ایسا تیل جس کو کھائیں یا لگائیں ہر صورت میں مفید پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیسٹر آئل، ایسا تیل جس کو کھائیں یا لگائیں ہر صورت میں مفید پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔