8 Foods for Shiny Beautiful Skin

Skin Ke Liye Food

چمکدار صحت مند اور لچکدار جلد کے حصول کے لیے بازار میں ڈھیروں کریمز اور لوشنز دستیا ب ہیں لیکن جو چمک انسان کے اندر سے اس کے چہرے پر نمودار ہوتی ہے وہ نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ انسان کی خوبصورتی میں چار چاند لگادیتی ہے مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ہماری جلد کو صحت مند بناتے ہیں اسی طرح مختلف غذائیں جلد کو مسحو ر کن تازگی عطا کرتی ہیں ۔

بلیوبیری :
ان کا ذائقہ تو اچھا ہوتا ہی ہے ۔ یہ کم کیلوریز کی وجہ سے کیلوریز سے خائف خواتین کے لیے بہترین انتخاب ہے ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔ بلیوبیری کا جوس پیجئے یا بلیو بیری کو دھی میں اپنے پسندیدہ پھل کے ساتھ ملا کر کھائیے ۔ بلیوبیری دلیے کے ساتھ بھی اچھا کمبی نیشن بناتی ہیں اور جلد چمکدار اور صحت مند ہوتی ہے ۔

پالک :
اس میں جلد کو فائدہ پہنچانے والے لیوٹیسن ، وٹامن ای، سی ، بی ، پوٹاشیم ، کیلشیم ، فولاد ، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں ۔ اتنی اہم اشیاء پر مبنی پالک سے جلد چمک اُٹھتی ہے ۔

اخروٹ :
دن بھر میں صرف ایک اونس اخروٹ کا استعمال آپ کی صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے مفید ہے ۔ اخروٹ کھانے سے بال اور آنکھیں چمکدار اور روشن ہوتے ہیں ۔ جلد ملائم ہوجاتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ روزانہ اپنی خوراک میں اخروٹ شامل کرنے سے وزن کنٹرول ہوتاہے اور دماغ تیزی سے کام کرتا ہے ۔ آپ اخروٹ ساد ہ کھائیے یا پھر سلاد اورپاستا میں ملا کر نوش کریں ۔ اخروٹ میں پروٹین ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، وٹامن ای، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں ۔

کیوی :
اس پھل میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں جو جلد کو جوان رکھتے ہیں اور جھریوں سے بچاتے ہین ۔ کیوی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو دباؤ کا خاتمہ کرتا ہے اور مدافعاتی نظام کو بہتر بناتا ہے ۔ کیوی میں چکنائی سے مبرا اور نایاب وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے ۔ جو کولیسٹرول کی سطح کم کرتاہے ۔ کیوی کا جوس نہایت لذیذہوتا ہے ۔ آپ کیوی کو سلاد، دھی اور فروٹ ٹارٹ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

ہلدی :
یوں تو ہلدی کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ صحت اور خوبصورتی کے حصول کا اہم ذریعہ بھی ہے ۔ اس میں موجود جراثیم کش عناصر اسے بہت اہم بناتے ہیں ۔ ہلدی چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتی ہے اور مردہ خلیات صاف کرتی ہے ۔ ہلدی بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔ یہ چکنی جلد کو کنٹرول کرتی ہے ۔

ناریل کا پانی :
وزن گھٹانے میں ناریل کے پانی کا کوئی ثانی نہیں ۔ یہ کھانے کی اشتہاء کو کم کرتا ہے اور آپ خود کو سیر پاتے ہیں ناریل کا پانی جلد کو نرم وملائم بناتا ہے ۔ جھائیاں صاف کرتاہے ۔ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرتا ہے ۔

گیہوں کی گھاس :
یہ گھاس آپ اپنے گھر میں اُگاسکتی ہیں ۔ چند درجن گندم کے دانے مٹی میں ڈال کر پانی دے دیں ۔ مسلسل پانی دینے سے گھاس اُگ جائے گی جو wheat grassکہلاتی ہے اس کے جوس میں مختلف وٹامن، امینو ایسڈ ، جگر کے انزائم کیلور فائل ٹو پائے جاتے ہیں ۔ یہ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرتی ہے ۔ جسم کے اندر اور باہر موجود تکالیف رفع کرتی ہے ۔ دانتوں کے درد سے نجات دلاتی ہے ۔ بال سفید ہونے سے بچاتی ہے ۔

مالٹے :
اس میں موجود سٹرس لیمونوئیڈز مختلف طرح کے سرطان کے خلاف لڑتے ہیں ۔ جس میں چھاتی ، پھیپھڑوں ، جلد،پیٹ اور بڑی آنت کا سرطان شامل ہے ۔ مالٹے کار س گردوں کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور پتھری بننے کے عمل میں رکاوٹ بنتا ہے ۔ مالٹے کا چھلکا چہرے پر ملنے سے چہرے کی صفائی ہوجاتی ہے ۔ مالٹا کھانے سے بیٹا کیروٹین ملتا ہے جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے خلیات کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں ۔

Want to get a smooth shining skin?

Let's explore 8 foods for shiny skin explained well in Urdu here.

These foods are common everyday foods including fruits, nuts and vegetables.

Find about these foods and read about their usage and get on a way toward healthy shiny skin.

Tags: Skin Ke Liye Foods Jild Ke Liye Fruits Khubsoorat Jild Ke Liye Ghazain

Shiny Skin Ke Liye Foods

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Shiny Skin Ke Liye Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shiny Skin Ke Liye Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   18613 Views   |   06 Aug 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

8 Foods for Shiny Beautiful Skin

8 Foods for Shiny Beautiful Skin ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 8 Foods for Shiny Beautiful Skin سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔