Imran Ashraf Reveals His Plan About Second Marriage
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار، اسکرین رائٹر اور میزبان عمران اشرف نے حال ہی میں ایک شو میں مداح کے ذاتی سوال پر مسکرا کر ایسا جواب دیا کہ محفل لوٹ لی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران ایک خاتون مداح نے بتایا کہ وہ دبئی سے خصوصی طور پر صرف عمران اشرف سے ملنے آئیں اور ان سے کچھ اہم پوچھنا چاہتی ہیں۔ جیسے ہی انہیں موقع ملا، انہوں نے بے جھجک سوال داغ دیا۔
عمران! دوسری شادی کب کر رہے ہیں؟ ہمیں لگتا ہے آپ کی زندگی میں کچھ کمی ہے، اور ہم آپ کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس سوال پر ابتدا میں عمران اشرف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، میں الحمدللہ خوش ہوں جیسے ہوں۔
لیکن مداح کے مسلسل اصرار پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، اچھا پھر! کسی کی تلاش شروع کریں آپ۔
اداکار نے سنجیدگی سے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا، یہ سب اللہ کے فیصلے ہوتے ہیں، جب وہ چاہے گا تو ہوگا... بس آپ میرے لیے نہیں، میرے بیٹے کے لیے دعا کریں۔
یہ لمحہ ناصرف جذباتی تھا بلکہ عمران اشرف کے نرم دل اور عاجز طبیعت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، اور 2020 میں ان کے بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی۔ بدقسمتی سے، یہ رشتہ نومبر 2022 میں طلاق پر ختم ہوا۔ بعد ازاں کرن اشفاق نے دسمبر 2023 میں دوسری شادی کر لی۔
مداح اب بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ کیا عمران اشرف بھی جلد اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کریں گے؟
کیا اگلی خبر "نکاح ہو گیا" کی ہو گی؟ فی الحال، وقت ہی بتائے گا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Imran Ashraf Reveals His Plan About Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imran Ashraf Reveals His Plan About Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.