78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

کہتے ہیں کہ عشق نہ ذات دیکھتا ہے نہ ہی عمر۔ البتہ ایسا عشق بہت کم ہی خوش نصیبوں کو ملتا ہے جس میں کوئی ان کے بڑھاپے کو بھی نظر انداز کردے۔ لیکن فلپائن میں 78 سالہ بوڑھے کسان پر محبت کی دیوی مہربان ہوگئی اور اس سے ایسی لڑکی نے محبت کی جو بوڑھے سے عمر میں 60 برس چھوٹی ہے۔

دلہا کا نام رشید منگا کوپ ہے جبکہ ان کی 18 سالہ دلہن کا نام حلیمہ عبداللہ ہے۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈنر میں ہوئی اور تب حلیمہ محض 15 برس کی تھیں۔ دلہا رشید کا کہنا ہے کہ انھوں نے شادی کا کبھی نہیں سوچا تھا یہ ان کی سچی محبت تھی جس نے انھیں شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔

3 سال ایک دوسرے کو سمجھتے رہے

دلہا دلہن شادی سے پہلے 3 برسوں تک ایک دوسرے کے دوست رہے اور اس دوران ایک دوسرے کی عادات کو سمجھتے رہے پھر جب انھیں محسوس ہوا کہ وہ ایک دوسرے کے لئے ہی بنے ہیں تو انھوں نے باقاعدہ شادی کرلی۔

بوڑھے شخص کی بھی یہ پہلی شادی ہے

دلہا کے بھتیجے بین کا کہنا ہے کہ ان کے چچا رشید نے اس سے پہلے کوئی شادی نہیں کی تھی وہ ہمیشہ اکیلے رہے لیکن حلیمہ کو ان سے محبت ہوئی اور پھر دونوں کے خاندانوں نے بھی عمر کے فرق کو نظر انداز کیا اور اس رشتے کو کھلے دل سے قبول کیا۔

78 Sala Boorhay Ki 18 Sala Karki Se Shadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 78 Sala Boorhay Ki 18 Sala Karki Se Shadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 78 Sala Boorhay Ki 18 Sala Karki Se Shadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   10300 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟

78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 78 سالہ بوڑھے کسان نے 18 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔۔ چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔