ہم باہر گھومنے پھرنے کے اتنے شوقین ہیں کہ ہر جگہ جانا پسند ہے لیکن اکثر جگہوں پر اتنے مچھر ہوتے ہیں کہ کاٹ کاٹ کر برا حال کر دیتے ہیں جبکہ ہمارے کمرے میں بھی مچھر موجود ہوتے ہیں جنہیں مچھر مار اسپرے کر کے مارنا پڑتا ہے۔
مچھر ایسا زور کا کاٹتا ہے کہ دیر تک درد اور خارش ہوتی رہتی ہے لیکن آپ پریشان نہ ہوں اب یہ مسئلہ اور نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسی ٹپس بتانے جا رہے ہیں جن کے استعمال سے آپ کر سکیں گی اس کا علاج وہ بھی آسانی سے۔
ایلوویرا
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ایلوویرا کیل مہاسوں وغیرہ کا بہترین علاج ہے اور اس کا استعمال ٹھنڈک بخشتا ہے، اگر مچھر کے کاٹنے سے آپ کو کھجلی ہو رہی ہے تو یہ اس کے لئے بھی مفید ہے، جہاں مچھر نے کاٹا ہو وہاں ایلوویرا لگائیں آپ کو اس سے سکون ملے گا جلد کو ٹھنڈک پہنچے گی اور خارش بھی دور ہو جائے گی۔
کیلے کا چھلکا
اگر آپ کو مچھر نے کاٹ لیا ہے اور گھر میں کیلا موجود ہے تو فوری کیلا چھیل کر کھا لیں اور اس کے چھلکے سے مچھر کی کاٹی ہوئی جگہ پر ہلکے ہلکے مساج کریں، کیلے کے چھلکے میں موجود نمی اور میٹھاس مچھر کی کاٹی ہوئی جگہ سے جلن اور خارش دور کر دے گی۔
برف کا ٹکڑا
مچھر نے کاٹا ہے اور اتنی خارش ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تو فوری جائیں فریزر سے برف کا ٹکڑا نکالیں اور اسے اس جگہ پھیریں جہاں مچھر نے کاٹا ہے، اس سے جلد کو ٹھنڈک ملے گی جلن اور خارش بھی فوری کم ہو جائے گی۔
نمک
جی ہاں! نمک میں مچھر کے کاٹنے کی جگہ کو خشک کر دینے کا قدرتی علاج موجود ہے، جہاں مچھر نے کاٹا ہو وہاں نمک سے اسکرب کریں مچھر کے ڈنک سے لگنے والے جراثیم بھی ختم ہو جائیں گے اور تکلیف بھی دور ہو گی۔
ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ ایک ایسی چیز ہے جو دانت صاف کرنے کے علاوہ اور بھی کئی کاموں کے لئے استعمال ہوتا ہے، مچھر کے کاٹنے پر بھی ٹوتھ پیسٹ لگانے سے ٹھنڈک کا احساس ہوگا مچھر کے کاٹنے سے بننے والا دانہ بھی بیٹھ جائے گا ساتھ ہی خارش بھی دور ہو جائے گی۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر جلد پر لگائیں اور خارش سے چھٹکارا پائیں، اس محلول کو 15 منٹ تک جلد پر لگانے سے خارش بھی دور ہوگی اور کوئی بیکٹیریا بھی باقی نہیں رہے گا۔
لیموں کا رس
قدرتی ایسڈ مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی خارش کو کم کر کے انفیکشن پھیلنے سے بھی روک سکتے ہیں، مچھر کاٹے تو جلد پر لیموں کا رس لگا لیں، مگر باہر جانے سے پھیلے دھو لیں کیونکہ لیموں میں موجود ایسڈ سورج کی شعاعوں کے ساتھ ری ایکٹ کر کے جلد پر دھبے پیدا کر دیتے ہیں۔
تو یہ تھیں وہ تمام چیزیں جو آپ کے گھر میں ہی موجود ہوتی ہیں اور مچھر کے کاٹنے پر ان چیزوں کے استعمال سے آپ با آسانی خارش اور انفیکشن کو روک سکتے ہیں تو پھر دیر کیسی فوری یہ ٹپس آزمائیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Machar K Katne Par Hone Wali Kharish Se Nijaat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machar K Katne Par Hone Wali Kharish Se Nijaat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.