مشکل بہت تھا لیکن ۔۔ ایک گھریلو خاتون نے معمولی سی چیز کو کاروبار میں کیسے تبدیل کردیا؟

انسان کی زندگی میں مشکلیں چاہے کتنی بھی ہوں، بس ان مشکلوں کا مقابلہ کرنا آنا چاہیئے تب ہی جا کر آپ ایک کامیاب انسان بنتے ہیں۔ اسی طرح کچھ خواتین بھی ہوتی ہیں جن کے اپنے خواب ہوتے ہیں مگر شادی کے بعد وہ ادھورے رہ جاتے ہیں کیونکہ کہیں شوہر اجازت نہیں دیتا تو کہیں سسرال والے۔

لیکن کچھ باہمت خواتین ہوتی ہیں جو ہر چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہوتی ہیں اور پھر کامیابی بھی انہیں مایوس نہیں کرتی، یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کیلیئے ایسی خواتین کی نت نئے کہانیاں لاتے ہیں تا کہ آپ کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔

یہ کہانی ہے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے تعلق رکھنے والی صابرہ کی، جنھوں نے اپنی صالحیتوں کو چار دیواری میں قید کرنے کے بجائے ان کو استعمال کرتے ہوئے ایک بلکل نئے کاروبار کا آغاز کیا۔

صابرہ نے شہرِ قائد میں ایک نئی ڈش متعارف کروائی ہے جو اس سے پہلے یہاں کے اسٹریٹ فوڈز کا حصہ نہیں تھی، اور وہ ہے "کارن ڈاگ" یہ مکئی کے بُھٹوں (چھلیوں) پر چاول، مچھلی کا گوشت، موزاریلا چیز وغیرہ لگا کر پیش کی جاتی ہے۔

صابرہ نے اس کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، انہیں بچپن سے ہی کھانے بنانے کا بہت شوق تھا اور وہ اکثر و بیشتر کوئی نہ کوئی نئی ڈش بنا کر ٹرائے کرتی تھیں جو ان کے گھر والوں اور آس پڑوس والوں کو بہت پسند آتی تھی۔ جب انھوں نے گھر پر پہلی بار کورین کورن ڈاگ بنائے تو سب نے ان کے اس نئے آئٹم کی بہت تعریف کی، اور اسکا کاروبار کرنے کا مشورہ دیا۔

وہ بتاتی ہیں کہ میرے بچوں نے میری کافی حوصلہ افزائی کی اور زور دیا کہ میں یہ کام شروع کروں، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آج میں یہاں نہ ہوتی بلکہ گھر کے کچن میں ہی میری زندگی گزر جاتی۔

سب کی پُر زور خواہش اور کوشش کے بعد آخر صابرہ نے گلستان جوہر، کامران چورنگی کے قریب اپنا سٹال لگایا۔ جس میں مصطفٰی حنیف ٹرسٹ والوں نے انکی کافی مدد کی، اور کچھ چیزوں کا انتظام انھوں نے خود کیا۔

سابرہ نے اپنی شاپ کو "اسنیکس ٹو نائٹ" کا نام دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ تر چیزیں گھر پر تیار کرتی ہیں، جبکہ کچھ کام وہ اپنے سٹال پر آ کے کرتی ہیں۔

Mamooli Cheez Ko Karobar Main Tabdeel Kar Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mamooli Cheez Ko Karobar Main Tabdeel Kar Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mamooli Cheez Ko Karobar Main Tabdeel Kar Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2045 Views   |   13 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

مشکل بہت تھا لیکن ۔۔ ایک گھریلو خاتون نے معمولی سی چیز کو کاروبار میں کیسے تبدیل کردیا؟

مشکل بہت تھا لیکن ۔۔ ایک گھریلو خاتون نے معمولی سی چیز کو کاروبار میں کیسے تبدیل کردیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشکل بہت تھا لیکن ۔۔ ایک گھریلو خاتون نے معمولی سی چیز کو کاروبار میں کیسے تبدیل کردیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔