اسپنج صرف برتن دھونے کے کام نہیں آتا بلکہ ۔۔ جانیں برتن دھونے والا اسپنج آپ کے دوسرے کون سے کام آسان کر سکتا ہے؟

گھروں میں استعمال ہونے والی عام چیزوں کے بھی کئی فائدے ہوتے ہیں جن کا ہمیں علم ہی نہیں ہوتا، مثال کے طور پر برتن دھونے والے اسپنج کی ہی مثال لے لیں۔

یہ اسپنج ہمارے گھروں میں صرف برتن دھونے کیلیئے استعمال ہوتا ہے، جبکہ اس سے اور بھی دوسرے کام لیئے جاسکتے ہیں۔ تو آیئے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اسپنج آپ کے اور کون سے کاموں میں مدد کرسکتا ہے۔

برتن دھونے والے اسپنج کے دیگر استعمال:

۔ اگر آپ کے ریزر کی دھار کم ہوگئی ہے اور وہ صحیح طرح کام نہیں کر رہا ہے تو آپ اسے اسپنج کے ہرے والے حصے پر پھیریں، اس سے آپ کا ریزر صاف بھی ہوجائے گا اور اسکی دھار بھی تیز ہوجائے گی۔

۔ اکثر ہم پِنیں (سوئیاں) وغیرہ اِدھر اُدھر رکھ دیتے ہیں اور بعد میں جب ضرورت ہوتی ہے تو وہ ملتی نہیں ہیں۔ اسکا بہترین حل یہ ہے کہ آپ ایک اسپنج لیں اور اس میں اپنی پنز وغیرہ دبا کر رکھ دیں۔

۔ فریج میں مختلف کھانوں یا گوشت وغیرہ رکھنے کی وجہ سے بدبو بس جاتی ہے، اس بدبو کو دور کرنے کیلیئے آپ اسپنج پر بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اسے فریج میں رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے اسپنج، فریج میں موجود تمام بُو جذب کرلے گا۔

۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا برتن دھونے والا صابن لمبے عرصے تک چلے، تو آپ ایک اسپنج لے کر چُھری یا کٹر کی مدد سے اس میں کٹ لگائیں اور صابن کی ٹکی کو اس میں ڈال دیں، اس سے صابن زیادہ ٹائم چلے گا۔

۔ کھڑکی کے کناروں، جالیوں یا پھر پنکھے کی جالیوں کو صاف کرنے کیلیئے بھی آپ اسپنج کا استعمال کرسکتے ہیں، بس اس میں چکور کٹ لگائیں اور مخصوص جگہوں پر جمی دھول مٹی کو صاف کریں۔

Sponge Ke Deegar Fawaid

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sponge Ke Deegar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sponge Ke Deegar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2587 Views   |   21 Jul 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

اسپنج صرف برتن دھونے کے کام نہیں آتا بلکہ ۔۔ جانیں برتن دھونے والا اسپنج آپ کے دوسرے کون سے کام آسان کر سکتا ہے؟

اسپنج صرف برتن دھونے کے کام نہیں آتا بلکہ ۔۔ جانیں برتن دھونے والا اسپنج آپ کے دوسرے کون سے کام آسان کر سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسپنج صرف برتن دھونے کے کام نہیں آتا بلکہ ۔۔ جانیں برتن دھونے والا اسپنج آپ کے دوسرے کون سے کام آسان کر سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔