وٹامن کی گولیاں پھیپھڑوں کا کینسر کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔۔ ماہرین کا ملٹی وٹامنز کی گولیوں کے بارے میں نیا انکشاف

آج کل ملٹی وٹامن کھانے کا رواج بڑھتا جارہا ہے جو اگر ڈاکٹر سے پوچھے بغیر کھائی جائیں تو خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین نے لوگوں کو خبردار بھی کیا ہے کہ وٹامن سی اور ای کی گولیاں لینا کس طرح پھیپھڑوں کے کینسر بڑھنے اور پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔

سوئیڈش سائنس دانوں کی چوہوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہلے سے کینسر میں پبتلا افراد کو غذا میں کسی قسم کی تبدیلی سے گریز کرنا چاہیئے۔

جبکہ وٹامن سی اور ای سے بھرپور صحت مند غذا کے علاوہ سپلیمنٹ کا لینا کینسر کا مرض پھیلنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اس حوالے سے جرنل آف کلینکل انویسٹیگیشن میں ایک ایسی تحقیق شائع کی گئی جس میں مناسب خوراک لینے والے چوہوں کو اضافی وٹامنز کے سپلیمینٹس دیے گئے اور دیکھا گیا کہ ان چوہوں کے جسم میں کینسر کی رسولیوں میں خون کی نئی شریانیں بنے لگی تھیںجو ممکنہ طور پر بیماری کے بڑھنے اور پھیلنے کا سبب ہوسکتی ہے۔

تحقیق کرنے والے طبی ماہر ڈاکٹر مارٹن برگو نے اس حوالے سے بتایا کہ آج کل لوگوں میں وٹامنز سپلیمینٹز لینے کا رواج بھی بڑھ گیا ہے اور کچھ لوگن صحت مند خوراک کے باوجود اضافی پسپلیمینٹس لیتے ہیں جو غلط طریقہ کار ہے اس لئے وٹامنز ہمیشہ ڈاکٹر کی رہنمائی کے مطابق استعمال کریں۔

Excessive Vitamins Can Cause Lung Cancer

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Excessive Vitamins Can Cause Lung Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Excessive Vitamins Can Cause Lung Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1341 Views   |   06 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

وٹامن کی گولیاں پھیپھڑوں کا کینسر کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔۔ ماہرین کا ملٹی وٹامنز کی گولیوں کے بارے میں نیا انکشاف

وٹامن کی گولیاں پھیپھڑوں کا کینسر کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔۔ ماہرین کا ملٹی وٹامنز کی گولیوں کے بارے میں نیا انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وٹامن کی گولیاں پھیپھڑوں کا کینسر کی وجہ بھی بن سکتی ہیں۔۔ ماہرین کا ملٹی وٹامنز کی گولیوں کے بارے میں نیا انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔