لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر کام کرنے کی عادت کیسے آپ کو اولاد سے محروم کرسکتی ہے؟ چند عام عادتیں جن کی وجہ سے لوگ بانجھ پن کو خود دعوت دے بیٹھتے ہیں

لوگوں کی گود میں ہنستے مسکراتے بچے دیکھنا اور پھر اپنی خالی گود کو تکنے کا دکھ وہی محسوس کرسکتا ہے جس نے کبھی یہ صورتحال جھیلی ہو۔ ہر شخص اولاد چاہتا ہے لیکن کبھی کبھی ہماری اپنی ہی غلطیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے ہم ہمیشہ کے لئے خود کو اس نعمت سے محروم کرلیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسی ہی چند عام عادتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن سے مردوں میں بانجھ پن بڑتا جارہا ہے۔

لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر بیٹھنے کی عادت

اگرچہ لیپ ٹاپ کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اسے گود میں رکھ کر استعمال کیا جاتا ہے لیکن حالیہ تحقیق نے اس کے سنگین ترین نتائج سے بھی آگاہ کیا ہے۔ 2005 میں، سٹونی بروک کی سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کی تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہےکہ لیپ ٹاپ سے نکلنے والی شعاعیں مردوں کے تولیدی اعضاء کا درجہ حرارت بڑھا دیتے ہیں اور ان کی اسپرم پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہوتے ہوتے معدوم ہوجاتی ہے۔

موبائل فون جیب میں رکھنا

وائی فائی کی شعاعیں سارا دن ہمارے جسم کے آر پار ہوتی رہتی ہیں جس سے ہمارے جسم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ اسرائیل میں کی گئی تحقیق کے مطابق ایسے مرد جو جیب میں موبائل رکھنے کے عادی ہیں ان میں اسپرم پیدا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

ٹائٹ پتلون پہننا

یہ خاص طور پر صرف مردوں کے لئے نہیں بلکہ خواتین کے لئے بھی خطرناک ہے۔ تنگ زیرِ جامے اور جینز کی پینٹ تولیدی اعضاء میں ییسٹ انفیکشنز اور بیکٹیریل انفیکشنز کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ انفیکشنز بعد ازاں مرد اور خواتین دونوں میں بانجھ پن کے خطرات بڑھاتی ہیں۔

Aulad Se Mehroomi Ki Wajuhat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aulad Se Mehroomi Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aulad Se Mehroomi Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1560 Views   |   09 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر کام کرنے کی عادت کیسے آپ کو اولاد سے محروم کرسکتی ہے؟ چند عام عادتیں جن کی وجہ سے لوگ بانجھ پن کو خود دعوت دے بیٹھتے ہیں

لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر کام کرنے کی عادت کیسے آپ کو اولاد سے محروم کرسکتی ہے؟ چند عام عادتیں جن کی وجہ سے لوگ بانجھ پن کو خود دعوت دے بیٹھتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر کام کرنے کی عادت کیسے آپ کو اولاد سے محروم کرسکتی ہے؟ چند عام عادتیں جن کی وجہ سے لوگ بانجھ پن کو خود دعوت دے بیٹھتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔