بیٹا کھلے سانڈ کی طرح گھوم سکتا ہے اور بیٹی.. مریم نفیس بیٹا اور بیٹی کی تربیت میں فرق کرنے والوں پر برس پڑیں

"ہمارے معاشرے میں مردوں کی وجہ سے خواتین محفوظ محسوس نہیں کرتیں اسی وجہ سے وہ باہر بھی نہیں نکل پاتیں. کیونکہ لڑکے اکیلے کیا نیم برہنہ بھی پھریں تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا اور نہ کہے گا"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ مریم نفیس کا جنھوں نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور سماجی موضوعات پر گفتگو کی.

مریم نفیس نے سماجی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ ہے کہ جب کسی گھر میں بیٹا ہوتا ہے تو لوگ فخریہ کہتے ہیں اوہ اللہ نے بیٹا دے دیا. بیٹے کو تو کھلی چھوٹ ہے. وہ کھلے ہوئے سانڈ کی طرح کہیں بھی گھوم سکتا ہے۔ جو قوانین اور اصول بیٹیوں کے لیے ہیں وہی بیٹوں پر بھی لاگو ہونے چاہئیں. اگر بیٹی کو مغرب سے پہلے گھر بلانا ہے تو بیٹے کو بھی بلایا جائےجب کہ بیٹا مغرب پر ہی گھر سے نکلتا ہے اور دن چار بجے سو کے اٹھتا ہے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مریم نفیس نے مزید کہا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ لڑکیوں کو گھر سے 8 یا 9 بجے باہر نکالیں. بلکہ میں کہہ رہی ہوں کہ بیٹوں کو بھی مغرب تک گھر بلائیں. میرا مطلب صرف اتنا ہے کہ معاشرہ ایسا ہو جس میں نہ بیٹیوں کو مغرب تک گھر بلانا پڑے اور نہ بیٹوں کو، دونوں میں کسی قسم کا فرق نہ ہو.آپ بیٹیوں کی تو بہت اچھی تربیت کررہے ہیں کہ کھانا پکاؤ، نمازیں پڑھو لیکن بیٹوں کی کیا تربیت کررہے ہیں؟

Maryam Nafees Critisized Parents For Double Standards

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maryam Nafees Critisized Parents For Double Standards and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maryam Nafees Critisized Parents For Double Standards to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   661 Views   |   29 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹا کھلے سانڈ کی طرح گھوم سکتا ہے اور بیٹی.. مریم نفیس بیٹا اور بیٹی کی تربیت میں فرق کرنے والوں پر برس پڑیں

بیٹا کھلے سانڈ کی طرح گھوم سکتا ہے اور بیٹی.. مریم نفیس بیٹا اور بیٹی کی تربیت میں فرق کرنے والوں پر برس پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹا کھلے سانڈ کی طرح گھوم سکتا ہے اور بیٹی.. مریم نفیس بیٹا اور بیٹی کی تربیت میں فرق کرنے والوں پر برس پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔