جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری ۔۔ انہیں دور کرنے کے لئے دارچینی کے استعمال کے5 طریقے جانیں

جوڑوں کا درد یا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے جسم میں درد رہنا آج کل کا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا مصیبت ہو جاتا ہے۔ یہ مرض جوانوں میں ہو یا بوڑھوں میں دونوں کے روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ جوڑوں کا درد، سوجن وغیرہ کا سبب بنتا ہے۔ دار چینی جوڑوں کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ دار چینی کا استعمال ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ درد کو دور کرنے میں بھی کیا جاتا ہے۔

دارچینی پولی فینولز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جوہمارے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق 26مسالوں میں جب اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کا مقابلہ ہوا تو دار چینی واضح طور پر فاتح قرار پائی، یہاں تک کہ اس نے سپر فوڈ کہلائے جانے والی ادرک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کےعلاوہ دار چینی فائبر سے بھرپوربھی ہوتی ہے، جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 53 اعشاریہ 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔
دار چینی کے ان گنت فوائد اس میں یہاں ہم جانیں گے کہ جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے دار چینی کا استعمال کن 5 طریقوں سے کیا جاتا ہے۔

1۔ دار چینی کا پاؤڈر

دار چینی کا پاؤڈر بہت فائدہ مند چیز ہے اس سستی سی چیز کے بےشمار فائدے ہیں جو ہمیں ہزاروں کی دوائی کھا کر بھی نہیں مل سکتے۔ اسے کھانے سے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ دار چینی کے پاؤڈر میں کالی مرچ پاؤڈر اور چینی ملا کر نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں۔

2۔ دار چینی کا پانی

دار چینی کا پانی ہاضمے اور جسم کے دیگر اعضاء کو صحت مند رکھنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ دار چینی کو گرم پانی میں ابالیں اور اس پانی کو پی لیں۔ دارچینی کا پانی صبح و شام ایک ہفتہ تک پینا فائدہ مند رہے گا۔

3۔ دار چینی کا تیل

دار چینی کے تیل کی مالش جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتی ہے۔ ناریل کا تیل گرم کریں اور اس میں دار چینی کا پاؤڈر ڈالیں۔ تیل کو گرم ہونے دیں۔ جب تیل کا رنگ بدل جائے تو تیل کو چھان لیں۔ اس تیل کو کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھیں۔

4۔ دار چینی کا پیسٹ

جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے دار چینی کا پیسٹ جوڑوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ دار چینی کے پاؤڈر کو یوکلپٹس کے تیل میں ملا دیں۔ اس پیسٹ سے مالش کریں۔ اس پیسٹ کو روزانہ ایک ماہ تک جوڑوں پر لگائیں، اس کے مستقل استعمال سے یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔

5۔ دار چینی کی چائے

دار چینی کی چائے بنانے کے لیے دار چینی کو پانی میں ابالیں۔ ایک سے دو ابلنے کے بعد لیموں کا رس اور شہد ملا دیں۔ آپ دن میں 1 سے 2 بار دار چینی کی چائے پی سکتے ہیں۔ یہ نظامِ ہضم میں بھی کام آتی ہے اور بادی پن کی وجہ سے ہڈیوں میں جو درد ہو اسے بھی دور کرتی ہے اس کے علاوہ دارچینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جوڑوں کا درد دور کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

Joron Ke Dard Ke Liye Darcheeni Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Joron Ke Dard Ke Liye Darcheeni Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Joron Ke Dard Ke Liye Darcheeni Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2082 Views   |   19 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 November 2024)

جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری ۔۔ انہیں دور کرنے کے لئے دارچینی کے استعمال کے5 طریقے جانیں

جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری ۔۔ انہیں دور کرنے کے لئے دارچینی کے استعمال کے5 طریقے جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوڑوں کا درد ہو یا ہڈیوں کی کمزوری ۔۔ انہیں دور کرنے کے لئے دارچینی کے استعمال کے5 طریقے جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔