اکشے کھنا نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ دھریندر میں ولن کا کردار کرنے والے کی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف

Why Did Dhurandhar Star Akshaye Khanna Never Get Married

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کھنہ، جنہوں نے فلموں چھاوا میں اورنگزیب اور دھریندر میں رحمان ڈکیت کے کردار سے سب کو محظوظ کیا، ایک بار پھر سے فلم بینوں کے دلوں میں چھا گئے ہیں۔ چاکلیٹ بوائے کہلانے والے اکشے اب بالی ووڈ کے مقبول ولن کی فہرست میں سرِ فہرست ہیں۔

جیسا کہ اکشے کھنہ ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لوگ ان کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لے رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی شادی کیوں نہیں کی؟ اکشے نے ماضی میں اس حوالے سے بات کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ کمٹمنٹ سے ڈرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انورادھا پرساد کے ساتھ بات کرتے ہوئے اکشے کھنہ نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ صحیح شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا، اگر کسی کو شادی کرنی ہے تو یہ صرف اس لیے نہیں کہ ایسا کرنا ضروری ہے؛ بلکہ اس وقت ہی شادی کا فیصلہ کرنا چاہیے جب دل کہے کہ یہ صحیح ہے۔

لیکن سالوں بعد، اکشے کھنہ کے خیالات بدل گئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اکیلے بہتر ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے ایک انٹرویو میں اداکار نے اس فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ خود کو کسی ایسے شخص کے طور پر نہیں دیکھتے جو شادی کے لیے پیدا ہوا ہو۔ محبت اور جذباتی تعلقات الگ ہیں، لیکن شادی ایک بالکل مختلف زندگی کی ڈیمانڈ کرتی ہے۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ تنہا رہنا میرے لیے زیادہ سکون اور آرام دہ ہے۔

Why Did Dhurandhar Star Akshaye Khanna Never Get Married

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Did Dhurandhar Star Akshaye Khanna Never Get Married and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Did Dhurandhar Star Akshaye Khanna Never Get Married to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   50 Views   |   11 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 December 2025)

اکشے کھنا نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ دھریندر میں ولن کا کردار کرنے والے کی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف

اکشے کھنا نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ دھریندر میں ولن کا کردار کرنے والے کی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکشے کھنا نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ دھریندر میں ولن کا کردار کرنے والے کی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts