میری ماں مرنے والی تھیں پھر بھی انھیں تکلیف پہنچاتا رہا۔۔ باپ کے سائے سے محروم شاہ رخ خان نے اپنی مرتی ماں کا دل کیوں دکھایا؟ تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

“میری ماں بسترِ مرگ پر تھھیں۔ میں ان کا دل دکھاتا تھا۔ میں ان سے کہتا تھا کہ اگر آپ کو کچھ ہوگیا تو میں پڑھائی چھوڑ دوں گا۔ کام نہیں کروں گا اور نہ ہی اپنی بہن کا خیال رکھوں گا۔ مجھے ان باتوں پر اب افسوس ہے“

یہ الفاظ ہیں بالی وڈ کنگ سمجھے جانے والے شاہ رخ خان کے۔ شاہ رخ کے والد کا نام میر تاج محمد خان تھا جن کا انتقال 1981 میں کینسر کی وجہ سے ہوگیا تھا۔ اس وقت شاہ رخ کافی چھوٹے تھے۔ جب کہ ان کی والدہ کا نام لطیف فاطمہ خان تھا جو شوگر کی مریضہ تھیں۔ ان کا انتقال اسی مرض کی پیچیدگیوں کی وجہ سے 1991 میں ہوا۔ یہ وہ وقت تھا جب شاہ رخ نو عمر نوجوان تھے اور اپنے کیرئیر کا آغاز ہی کررہے تھے۔ ایسے میں اچانک والدہ کے انتقال کے بعد ان پر بہن لالا رخ کی ذمہ داری بھی آن پڑی تھی۔

نہیں چاہتا تھا کہ والدہ دنیا سے جائیں

شاہ رخ نے کچھ دن پہلے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ والدہ سے اس قسم کی باتیں کہنے کا ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ کسی طرح ان کی والدہ زندہ رہنے کی کوشش کریں۔ شاہ رخ کو لگتا تھا کہ اگر وہ مطمئن ہوگئیں تو دنیا سے چلی جائیں گی اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ انھیں چھوڑ کر جائیں۔

وہ سب میرا بچپنا تھا

ساتھ ہی شاہ رخ نے یہ بھی کہا کہ وہ سب ان کا بچپنا تھا۔ ان کی والدہ کی موت کا وقت مقرر تھا اور انھیں جانا ہی تھا اور وہ چلی گئیں۔ پھر انھوں نے تعلیم بھی حاصل کی۔ کیرئیر بھی بنایا اور بہن کا بھی بھرپور انداز میں خیال رکھا۔

Marti Maan Ka Dil Dukhaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Marti Maan Ka Dil Dukhaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Marti Maan Ka Dil Dukhaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   20177 Views   |   11 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میری ماں مرنے والی تھیں پھر بھی انھیں تکلیف پہنچاتا رہا۔۔ باپ کے سائے سے محروم شاہ رخ خان نے اپنی مرتی ماں کا دل کیوں دکھایا؟ تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

میری ماں مرنے والی تھیں پھر بھی انھیں تکلیف پہنچاتا رہا۔۔ باپ کے سائے سے محروم شاہ رخ خان نے اپنی مرتی ماں کا دل کیوں دکھایا؟ تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری ماں مرنے والی تھیں پھر بھی انھیں تکلیف پہنچاتا رہا۔۔ باپ کے سائے سے محروم شاہ رخ خان نے اپنی مرتی ماں کا دل کیوں دکھایا؟ تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔