اتنی مشہور شخصیت ہو کر بھی استاد کے پاؤں دھلائے ۔۔ اداکارہ مادھوری دکشت سروج خان کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟

دنیا کو اپنی اداکاری سے دیوانہ بنانے والی مادھوری ایک جذباتی خاتون ہیں ۔ اس بات کا ثبوت تب سامنے آیا جب ان کےئ سامنے استاد سروج خان کا ذکر کیا گیا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔

یہ بھارتی فلمی دنیا کی سب سے بڑی ڈانس سیکھانے والی استاد سروج خان کی شاگرد ہیں ۔ مادھوری کی استاد سروج اب دنیا میں تو نہیں مگر یہ انہیں یاد کر کے ہمیشہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ انڈیا کے مشہور ڈانس شو میں دیکھنے کو آیا جب مادھوری کے گانے پر بچیوں نے رقص کر کے دکھایا تو وہ رونے لگیں۔

اور کہا کہ آپ تو رقص کر رہی تھیں پر میں آپ میں سروج جی کو دیکھ رہی تھی ، اتنا کہنا تھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے اسی دوران انہوں نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ ان کی یاد میں آپ لوگوں کو 101 روپے دوں گی کیونکہ میں جب بھی اچھا ڈانس کرتی تو وہ مجھے بھی اتنی ہی رقم انعام کے طور پر دیتی تھیں۔

اس کے علاوہ ایک اور موقعے پر جب ان کی استاد ڈانس شو میں تشریف لائیں تو مادھوری ا ور بچوں نے مل کر ادب کے طور پر ان کے پاوں اپنے ہاتھوں سے دھوئے ۔ اس کے بعد سروج جی کہتی ہیں کہ میرے فن کو اگر کوئی آگے لیکر جانے والا ہے تو وہ مادھوری ہے کیونکہ میں نت تو بس اسے سیکھایا پر جس طرح اس نے فلموں میں ڈانس کیا ۔

مجھے لگتا ہےکہ اس کے بعد میں اڑ سکتی ہوں کیونکہ جب بھی کوئی اس کی تعریف کرتا ہے تو میرا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے ۔ ڈانس شو کے ہی سیٹ پر ان کا کہنا تھا کہ مادھوری جیسی شاگرد مجھے ملی یہ بھی اوپر والے کا کرم ہے اور یہ بات میں نے اس لیے کہی۔

کیونکہ ایک دن 15 کلو کا لہنگا پہن کر مادھوری نے ڈانس کرنا تھا تو ان سے ہو نہیں پا رہا تھا، یہ بار بار گر جاتی تھیں۔ پھر جب میں نے کہا کہ میری عزت کی بات ہے تو انہوں نے اس خوبصورتی سے کام کیا کہ لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

Mashoor Ho Kar Bhi Ustad Ke Paon Dhulaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mashoor Ho Kar Bhi Ustad Ke Paon Dhulaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mashoor Ho Kar Bhi Ustad Ke Paon Dhulaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2662 Views   |   12 Oct 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اتنی مشہور شخصیت ہو کر بھی استاد کے پاؤں دھلائے ۔۔ اداکارہ مادھوری دکشت سروج خان کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟

اتنی مشہور شخصیت ہو کر بھی استاد کے پاؤں دھلائے ۔۔ اداکارہ مادھوری دکشت سروج خان کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی مشہور شخصیت ہو کر بھی استاد کے پاؤں دھلائے ۔۔ اداکارہ مادھوری دکشت سروج خان کو یاد کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔