Parents Files Divorce Over Child Name Clash
شنگھائی میں پیش آیا یہ سچا مگر حیران کن واقعہ سن کر ہر کوئی دم بخود رہ گیا۔۔ ایک سال گزرنے کے باوجود ایک معصوم بچہ اب تک اپنے نام سے محروم ہے اور اس کی وجہ صرف والدین کی ضد ہے۔
کہانی کچھ یوں ہے کہ 2023 میں رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے ایک چینی جوڑے کے ہاں 2024 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ عام طور پر ماں باپ بچے کے آنے سے پہلے ہی خوبصورت نام چن لیتے ہیں، لیکن یہاں معاملہ اُلٹ ہو گیا۔ بچے کا نام رکھنے کی خواہش ایک ضد میں بدل گئی اور دونوں اپنی اپنی پسند پر اڑ گئے۔
نام کے تنازع نے ایسا طول پکڑا کہ نہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ بن سکا، نہ ویکسینیشن مکمل ہوئی، اور ننھا سا بچہ اپنی شناخت کے بغیر ایک سال گزارنے پر مجبور رہا۔ والدین نے تو یہاں تک کر ڈالا کہ الگ الگ اسپتال جا کر اپنے من چاہے نام درج کرانے کی کوشش کی، مگر ہر بار ناکامی نے ان کا استقبال کیا۔
جب تمام تدابیر بے سود ثابت ہوئیں تو ضد اور انا نے ایک اور انتہا چھو لی—جوڑا عدالت جا پہنچا تاکہ شادی ہی ختم کر دے! جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی ضد بچے کے بنیادی حقوق روند رہی ہے۔ عدالت نے فوری طور پر بچے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بنانے کی ہدایت دی اور اصل کاغذات اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بچے کو عارضی طور پر ماں کی سرپرستی میں دے دیا۔
یہ منفرد مقدمہ جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا، چین سمیت دنیا بھر کے صارفین نے جوڑے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ چین میں عام طور پر بچوں کا خاندانی نام والد کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، مگر حالیہ برسوں میں کئی والدین ماں کے خاندانی نام کو بھی اپنانے لگے ہیں—اور یہی روایت اس تنازع کی جڑ بن گئی۔
یوں ایک معمولی سا نام رکھنے کا عمل، جو خوشی کا لمحہ ہونا چاہیے تھا، ضد اور انا کی بھینٹ چڑھ کر رشتے کا چراغ بجھا گیا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Parents Files Divorce Over Child Name Clash and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Parents Files Divorce Over Child Name Clash to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.