74 Year Old Grandma Marries 34 Year Old Lover After Converting To Islam
"لوگ اکثر کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے، مگر میرے لیے یہ زندگی کا سب سے خوبصورت دیکھنا تھا۔ عمر، زبان کچھ بھی معنی نہیں رکھتا جب دل سچ بولتا ہے۔ کرسٹین میری ملکہ ہے، میں اس کی عقل، دل اور سادگی پر فدا ہوں۔"
یہ الفاظ ہیں 34 سالہ تیونسی نوجوان حمزہ دریدی کے، جن کی زندگی ایک غیر معمولی موڑ پر اس وقت بدلی جب قسمت نے انہیں انگلینڈ کی 74 سالہ کرسٹین ہیکوکس سے ملوایا۔
کہانی کی ابتدا 2018 میں ہوئی، جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا اشتہار دیا۔ حمزہ، جو اپنی زبان بہتر بنانا چاہتا تھا، نے ان سے رابطہ کیا۔ چند آن لائن کلاسز نے بات چیت کا رنگ بدلا، اور پھر وہ باتیں ایک ایسے رشتے میں ڈھل گئیں جسے نہ وقت روک سکا، نہ فاصلے۔
چھ ہفتوں کی آن لائن گفتگو کے بعد کرسٹین نے فیصلہ کیا کہ وہ تیونس جائیں گی تاکہ اپنے طالبعلم سے ملاقات کرسکیں۔ لیکن جو ملاقات صرف چند دنوں کے لیے ہونی تھی، وہ زندگی بھر کی وابستگی بن گئی۔ وہ واپس نہ لوٹیں۔ دسمبر 2020 میں دونوں نے شادی کرلی، اور اگلے سال کرسٹین نے اسلام قبول کرلیا۔
اب دونوں تیونس میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔ حمزہ کے مطابق، "وہ میری زندگی کی روشنی ہے، ہر روز میں شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ میری زندگی میں آئی۔"
کرسٹین کہتی ہیں کہ انہوں نے اسلام میں سکون اور محبت میں نئی زندگی پائی۔
کرسٹین کی پہلی شادی 2003 میں ختم ہوئی تھی، اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ نیا سفر ان کے لیے دوسرا جنم ہے، جہاں انہیں عزت، امن اور سچائی ملی۔
ان کی کہانی شاید بہتوں کے لیے ناقابلِ یقین ہو، مگر یہ یاد دلاتی ہے کہ محبت کبھی عمر یا مذہب سے محدود نہیں ہوتی. وہ صرف دل کا فیصلہ مانتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 74 Year Old Grandma Marries 34 Year Old Lover After Converting To Islam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 74 Year Old Grandma Marries 34 Year Old Lover After Converting To Islam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.