Fiza Ali Statements from Ramzan Transmission Get Public Attention
"اسلام نے مردوں کو ایک سے زائد شادیوں کا حکم نہیں دیا، صرف اجازت دی ہے! یہ صرف اُس وقت جائز ہے جب کسی بے سہارا بیوہ یا مطلقہ کو پناہ دینی ہو، لیکن یہاں کے مرد عیاشی کے چکر میں شادیاں کرتے ہیں۔ میں کتنے لوگوں کو دیکھتی ہوں جو فخر سے کہتے ہیں کہ 'میری دونوں بیویاں خوش ہیں، میں اور بھی کروں گا'... کیوں؟ آم کا درخت ہے کیا؟"
مارننگ شو کی میزبان فضا علی نے ایک سے زائد شادیوں کے شوقین مردوں کو خوب کھری کھری سنادیں!
پاکستان کی نامور اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی اپنے دو ٹوک مؤقف اور بےباک انداز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن اس بار ان کے رمضان ٹرانسمیشن میں دیے گئے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا!
فضا علی نے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان مردوں پر سخت تنقید کی جو صرف شوقیہ ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کوئی لازم چیز نہیں بلکہ ایک خاص ضرورت کے تحت اس کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے ان مردوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو بار بار شادیوں کو اپنا حق سمجھتے ہیں اور بے جا طور پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ "پہلے اپنی پہلی بیوی کو خوش رکھو، اگر دوسری شادی کرنی ہے تو پہلی کو طلاق دو! یہ اجازت صرف اُس وقت ہے جب واقعی کسی عورت کو سہارا دینا ہو، نہ کہ اپنی خواہشات کی تسکین کے لیے!"
مردوں کے بعد فضا علی نے فیمنزم کے مقبول نعروں پر بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا، "کیا آپ ان خواتین کی حمایت کریں گے جو کہتی ہیں کہ میں تمہاری نوکر نہیں، میں کھانا نہیں بناؤں گی، گھر کا کام خود کرو، جو چاہوں گی وہ کروں گی؟"
ان کا کہنا تھا کہ فیشن ایبل خواتین کے حقوق کی بات کرنا تو سب کو آتا ہے، لیکن ان محنتی، باحجاب اور باعمل عورتوں کے لیے کوئی نہیں کھڑا ہوتا جو گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ باہر بھی کام کرتی ہیں۔
فضا علی کے اس بیان کے بعد انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگوں نے ان کے جرأت مندانہ مؤقف کو سراہا، تو کچھ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
"جو مرد ہوس میں مبتلا ہوتے ہیں، ان کی ٹھرک مر کر ہی ختم ہوتی ہے!" ایک صارف نے غصے میں تبصرہ کیا۔
ایک اور مداح نے لکھا، "فضا علی نے میرے دل کی بات کہی! جو کچھ کہا، سچ کہا اور لاجک کے ساتھ کہا!"
لیکن کچھ لوگ اس بیان سے اختلاف بھی رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، "جو عورتیں خود ایک سے زیادہ شادیاں کرتی ہیں، وہ مردوں پر تنقید کیسے کر سکتی ہیں؟"
ایک اور نے تبصرہ کیا، "اسلام میں ایک شادی بھی فرض نہیں، یہ سنت ہے، واجب نہیں!"
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Statements From Ramzan Transmission Get Public Attention and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Statements From Ramzan Transmission Get Public Attention to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.