نکاح کے وقت دوست کو کہا تھا میں بھاگنا چاہتی ہوں ۔۔ مدیحہ رضوی نے شادی کے 9 سال بعد طلاق لیتے ہوئے کیا کہا؟

مدیحہ رضوی پاکستان کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں اور کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ لکھتی ہیں: " ہم نے ایک سال ساتھ رہ کر اور الگ رہ کر بہت کوشش کرلی لیکن اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم. دونوں کو بہتر مستقبل کے لئے طلاق لے لینی چاہئے۔ ہم دو پیاری بیٹیوں کے والدین ہیں اور ان کے لئے ہمیشہ ایک خاندان کی صورت رہیں گے البتہ میڈیا سے گزارش ہے کہ ہماری ذاتیات کا خیال رکھے۔"

مدیحہ کی شادی 2013 میں ساتھی اداکار حسن نعمان سے ہوئی جو مشہور اداکار رشید ناز کے بیٹے ہیں۔ مدیحہ کی عمر 33 سال ہے۔ مدیحہ اپنے پرانے انٹرویو میں سسرال والوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی تھیں کہ: ''

میرے سسرال والے بہت پردہ دار ہیں اور میری نندیں مکمل حجاب کرتی ہیں، میری شادی میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، میں پنجابی فیملی سے تعلق رکھتی تھی اور حسن کی فیملی ایرانی پٹھان ہیں۔ مجھے کبھی میرے سسرال والوں نے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں لگائی اور شادی کے بعد میں نے خوشی خوشی اپنا گھر سنبھالا۔ ''

مدیحہ نے یہ بھی کہا تھا کہ: '' میری شادی دیگر اداکاراؤں کی شاید سے بالکل مختلف تھی کیونکہ سسرال والے پردہ دار تھے، کسی قسم کی کوئی فوٹوگرافی نہیں کی گئی، بس جو ویڈیوز بچوں نے اپنے اپنے موبائل سے بنائی وہی بنی تھی، یوں عام زندگی میں اتنی تصاویر کھینچی گئیں، اتنی مرتبہ برائیڈل فوٹو شوٹ ہوا لیکن اصل زندگی میں شادی کے دن نہ ہوا۔''

اپنے سسر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ: '' میں اپنے سسر پر رشک کرتی ہوں، وہ بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے مجھے بہت اچھے سے سمجھا اور پمیشہ میرا ساتھ دیا۔ صرف گھر کے معملات میں ہی نہیں بلکہ کیرئیر کے حوالے سے بھی مجھے میرے سسر نے بہت سپورٹ کیا۔ ''

اپنی بیٹیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ: '' میری بیٹیاں جڑواں نہیں ہیں، بلکہ ایک سال کا فرق ہے اور سب کو لگتا ہے کہ میری بیٹیاں جڑواں ہیں، بڑی بیٹی جب پید اہوئی تو اس کو گود میں لیتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا کہ کہیں یہ ہاتھ سے نہ نکل جائے، وہ بہت کمزور تھی، اس کو میری امی نے پالا، پھر کچھ ہی وقت بعد ایک ہی سال میں دوسری بیٹی بھی ہوگئی، میں نے دونوں بچیوں کو اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر پالا، گھر بھی سنبھالا۔ ''

ایک پُرانے انٹرویو میں مدیحہ نے اپنی شادی کے دن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ: " نکاح کے وقت میں نے اپنی دوست سے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں نے غلط فیصل کرلیا ہے اور اب مجھے ایک سیڑھی لا دو میں بھاگنا چاہتی ہوں۔"

واضح رہے مدیحہ کی طلاق کی خبروں کے بعد اب ان کے پُرانے انٹرویو وائرل ہو رہے ہیں۔ ان کے چاہنے والے انہیں زندگی میں خوش رہنے کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

Nikah Ke Waqt Bhagna Chahti Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nikah Ke Waqt Bhagna Chahti Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nikah Ke Waqt Bhagna Chahti Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   7144 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

نکاح کے وقت دوست کو کہا تھا میں بھاگنا چاہتی ہوں ۔۔ مدیحہ رضوی نے شادی کے 9 سال بعد طلاق لیتے ہوئے کیا کہا؟

نکاح کے وقت دوست کو کہا تھا میں بھاگنا چاہتی ہوں ۔۔ مدیحہ رضوی نے شادی کے 9 سال بعد طلاق لیتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نکاح کے وقت دوست کو کہا تھا میں بھاگنا چاہتی ہوں ۔۔ مدیحہ رضوی نے شادی کے 9 سال بعد طلاق لیتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔