دوسری بیوی سے ہونے والی بیٹی نے قسمت بدل دی۔۔ شبیر جان کی زندگی میں یشمیرہ کے آنے سے کیا تبدیلیاں آئیں؟ اداکار کا نکشاف

Shabbir Jan Talks About Daughter Yashmeera

پاکستانی شوبز اداکار شبیر جان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے کچھ ایسے پہلوؤں سے پردہ اٹھایا جنہوں نے دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا۔

گفتگو کے دوران شبیر جان نے بتایا کہ اگرچہ ان کی پہلی شادی سے بھی دو بیٹیاں تھیں، لیکن مالی حالات کچھ خاص بہتر نہ تھے۔ مگر جب ان کی دوسری اہلیہ فریدہ سے بیٹی یشمیرہ پیدا ہوئیں، تو قسمت نے جیسے نئی کروٹ لی۔

یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میرے حالات یکسر بدل گئے۔ رزق میں اضافہ ہوا، کام کے مواقع بڑھے اور زندگی ایک مثبت موڑ پر آ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ پہلی بیٹیاں کم نصیب تھیں، لیکن یشمیرہ کا آنا ان کے لیے ایک الگ خوش بختی لے کر آیا۔

ان کے اس جذباتی اور پدرانہ بیان پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے دل کھول کر محبت کا اظہار کیا۔ صارفین نے بیٹیوں کو رحمت قرار دیتے ہوئے شبیر جان کی سوچ کو سراہا اور کہا کہ ایسے خیالات معاشرے کے لیے امید کا پیغام ہیں۔

اس گفتگو کے دوران شبیر جان نے شوبز کے بدلتے منظرنامے پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق آج پڑھی لکھی فیملیوں کے نوجوان اس فیلڈ کا حصہ بن رہے ہیں، جو بہت خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ہماری ڈرامہ انڈسٹری تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور نئی تخلیقی لہریں آ رہی ہیں، جو اس میدان کو مزید وسعت دے رہی ہیں۔

ان کا ماننا ہے کہ کامیابی کی کنجی ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے اور کرنے کے جذبے میں چھپی ہے، اور یہی جذبہ ان کے مسلسل سفر کا راز بھی ہے۔

اس انٹرویو نے نہ صرف ان کے مداحوں کے دل جیت لیے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ بیٹیاں صرف گھر کی رونق نہیں، بلکہ باپ کی تقدیر بھی بدل سکتی ہیں۔

Shabbir Jan Talks About Daughter Yashmeera

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shabbir Jan Talks About Daughter Yashmeera and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shabbir Jan Talks About Daughter Yashmeera to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2052 Views   |   21 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 May 2025)

دوسری بیوی سے ہونے والی بیٹی نے قسمت بدل دی۔۔ شبیر جان کی زندگی میں یشمیرہ کے آنے سے کیا تبدیلیاں آئیں؟ اداکار کا نکشاف

دوسری بیوی سے ہونے والی بیٹی نے قسمت بدل دی۔۔ شبیر جان کی زندگی میں یشمیرہ کے آنے سے کیا تبدیلیاں آئیں؟ اداکار کا نکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوسری بیوی سے ہونے والی بیٹی نے قسمت بدل دی۔۔ شبیر جان کی زندگی میں یشمیرہ کے آنے سے کیا تبدیلیاں آئیں؟ اداکار کا نکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔