دارچینی اور دارچینی والا دودھ پی کرآپ کتنے قسم کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟

دارچینی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ خوشبو دار، ذائقے دار مصالحہ ہے جس کے بے شمارطبی فوائد بھی ہیں ۔ یہ ایک حیرت انگیز مصالحہ کہلایا جا سکتا ہے۔اس میں کھانوں میں ذائقے کے علاوہ حسن کی نگہداشت اور بیماریوں سے بچاؤ کی خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہیں۔ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپورمصالحہ ہے۔ دارچینی ذائقے کے لحاظ سے شیریں لیکن زبان پر چبھنے والا ذائقہ ہوتا ہے۔ یہ زیادہ ترانڈیا ، سری لنکا اور چین میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں جو اپنی جسامت اور رنگت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے تھوڑی سی مختلف ہوتی ہیں۔ جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دوسرے مختلف امراض کے علاوہ دارچینی سے شوگر کے مریضوں کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے، جس کےلیے روزانہ صرف چند گرام دارچینی کا سفوف باقاعدگی سے استعمال کرنا کافی رہتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین:

دارچینی ہمارے خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتی ہے ، اس کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے اور یہ جسم میں ذیابیطس کو کم کرکے خون میں شوگر لیول کو اعتدال میں رکھتی ہے۔

کھانسی کا موثرعلاج:

دارچینی کو اگر کھانسی میں استعمال کیا جائے تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس کا چھوٹا سا ٹکڑا اگر چبا لیں تو کھانسی میں بہت مفید ہے اس کے علاوہ اس کو شہد کے ساتھ ملا کر کھانا بھی شدید کھانسی میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس سے نزلہ زکام، کھانسی، الرجی، کے علاوہ قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

معدے کی بیماریوں اوربد ہضمی میں مفید:

دارچینی سے معدے کی بیماریوں میں فائدہ پہنچتا ہے جن لوگوں کو بدہضمی یا معدے میں تکلیف کی شکایت اکثر رہتی ہے وہ اس کا استعمال ضرور کریں۔ پیٹ میں اپھارہ یا گیس ، یا بھوک نہ لگنے کی شکایت ہو تو وہ بھی اس سے دور ہو جات ہے کیوںکہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کینسر کی روک تھام:

ریسرچ سے یہ ثابت ہوا کہ دار چینی کینسر کا بہترین علاج ہے۔ 2010 میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ دار چینی جسم میں تیزی سے پھیلنے والے کینسر کے خلیات کو روکتا ہے، اس میں اینٹی پرولیفریٹیو اوراپپوپٹوپس پایا جاتا ہے جو کے کینسر کی روک تھام میں مفید ہے۔

امراضِ قلب میں فائدہ مند:

امراض قلب میں دارچینی کا استعمال مفید ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھنے میں مدد کرتی ہے اور شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے:

دارچینی کا استعمال بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے، روزانہ آدھا چمچ دارچینی کا پاؤڈر کھانے سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔

دماغی صحت بحال رکھتا ہے:

دماغی صحت کو بحال رکھنے میں بھی دارچینی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے اجزاء دماغ کو نقصان پہنچانے والے کیمیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ یادداشت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دارچینی کھانے سے دماغی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

دار چینی میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر مضرصحت اجزا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں اور ایسے مالیکیولز کی پیداوار روکتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ دار چینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

دار چینی ملا دودھ پینے سے کیا حیرت انگیز نتائج ظاہر ہوسکتے ہیں

دار چینی میں موجود کمپاونڈ بہت سی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو صحت اور خوبصورتی دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ہے ویسے تو دارچینی ایک اچھی دوا ہے لیکن اسے دودھ کے ساتھ ملا کر پینا اور بھی فائدہ مند ہے دار چینی والا دودھ کئی بیماریوں میں مفید ہے ۔ دار چینی والا دودھ بنانے کے لیے ایک کپ دودھ میں آدھا چمچ دار چینی پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اس دودھ پینے کا کوئی نقصان نہیں لیکن پھر بھی پینے سے پہلے احتیاطاً ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔

دار چینی والا دودھ پینے کے فوائد:

نظام ہاضمہ کی بہتری:

اگر آپ کا نظام انہضام اچھا نہیں توآپ کئی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں اس کے لیے دار چینی والا دودھ پینا آپ کے لیے انتہائی مفید رہے گا یہ قبض ختم کر کے گیس کا مسئلہ بھی حل کرنے کا کام کرتا ہے۔

بلڈ شوگرکنٹرول کرنےکے لیے:

دار چینی میں کئی ایسے کمپاونڈ پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، خاص طورپر ٹائپ ٹو ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

بے خوابی کا مسئلہ بھی حل کرے:

اگر آپ کو نیند یا بے خوابی کا مسئلہ ہے یا پھررات بھی کروٹیں بدلتے ہیں تو دارچینی والا دودھ پینا آپ کے لیے بہت فائدہ مند رہے گا سونےسے پہلے ایک گلاس دارچینی والا دودھ پی لیں اس سے آپ کو اچھی نیند آجائے گی۔

خوبصورتی بڑھانے کے لئے:

خوبصورت بالوں اور جلد کے لیے دار چینی والا دودھ پینے سے بالوں اور جلد سے منسلک تقریباً ہر مسئلہ دور ہو جاتا ہے اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد اوربالوں کوانفیکشن سے محفوظ رکھ کر ان کی بہتر نشونما کرتا ہے۔

مضبوط ہڈیوں کے لیے:

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے لوگ سالوں سے دار چینی دودھ کا استعمال کرتے آرہے ہیں اس دودھ کے باقاعدہ استعمال سے گٹھیا کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔

Darcheeni Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Darcheeni Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Darcheeni Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6901 Views   |   26 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دارچینی اور دارچینی والا دودھ پی کرآپ کتنے قسم کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟

دارچینی اور دارچینی والا دودھ پی کرآپ کتنے قسم کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دارچینی اور دارچینی والا دودھ پی کرآپ کتنے قسم کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔