“ہم نے اپنے ملازم کی شادی اسی طرح کروائی جیسے ہمارا اپنا بیٹا ہو۔ اس کو شہزادوں کی طرح سجایا اور اس کی ہر خواہش پوری کی۔ بھلے وہ غریب گھر سے ہے لیکن ہمیں بیٹے اور بھائی کی طرح عزیز ہے“
اسلام ذات پات کی نفی کرتا ہے۔ اس بات کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ تمام مومنین کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دے دیا۔ اس کے بعد کسی چھوٹے بڑے کی گنجائش نہیں رہی۔ البتہ آج کے نمود و نمائش کے دور میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو حقیقی طور پر اسلام کے مطابق زندگی گزارتے ہوں۔ ایسے میں ایک سعودی خاندان نے اپنے بنگلہ دیشی غریب ملازم کی دھوم دھام سے شادی کروا کے نیکی کی مثال قائم کردی ہے۔
اس نوجوان ملازم کا نام جھیر ہے اور ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ جھیر نے جب شادی کا فیصلہ کیا تو اس بات کی تمام ذمہ داری اس سعودی خاندان نے اٹھالی جن کے ہاں وہ ملازمت کرتے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھیر کو سعودی عرب کا روایتی اور خوبصورت لباس پہنا کر دولہا بنایا گیا۔ شاندار سی گاڑی میں انھیں لایا گیا اور شادی کی توریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بنگلہ دیش سے بلایا گیا ان کا خاندان بھی خوبصورت نئے جوڑوں میں ملبوس تھا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ پسند کی جارہی ہے اور لوگ سعودی خاندان کو ان کی نیک دلی پر کھلے دل سے سراہ رہے ہیں۔
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.