سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس،وٹامن اے،وٹامن بی،آئیوڈین،میگنیشیم،زنک ،آئرن ،پروٹین ،پوٹاشیم اور کاپر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ذائقہ کے لحاظ سے یہ پھل دوسرے پھلوں سے ذرا مختلف ہوتا ہے اگر اس کو کچا کھایا جائے تویہ تھوڑا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے اور اسے ابال کر کھایا جائے تو اور بھی مزیدار ہو جاتا ہے ۔اس کا پاؤڈر بھی بنایا جا سکتا ہے اور محفوظ کر کے رکھا جا سکتا ہے یا پھر کھانوں میں استعمال کیاجا سکتا ہے
پوٹاشئیم بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچانے میں نمایاں کرداد ادا کرتا ہے جو کہ سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے جس سے دل کی شریانیں صاف ہوتی ہیں اور ہارٹ اٹیک یا انجائنا کا خطرہ ٹل جاتا ہے.
جو لوگ ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا ہوکر موٹاپے کی طرف مائل ہیں انھیں سنگھاڑے کھانے سے اپنا وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔
بالوں کی نشونما کے لئے بنیادی اجزاء جن میں وٹامن ای اور وٹامن بی اور پوٹاشئیم وغیرہ شامل ہیں وہ بھی سنگھاڑے میں موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے یہ بالوں کی صحت بہتر کرتا ہے۔
سردی کے موسم میں کھانسی ہوجائے تو سنگھاڑے کو سکھا کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور دن میں دو بار استعمال کریں تو یہ کھانسی کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
سنگھاڑا معدنیات اور وٹامنز سے مالا مال ہے اور خون کی کمی بھی دور کرتا ہے. سردیوں میں 5 سے 6 سنگھاڑے کھانا انسان کو صحت مند اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 5 Amazing Benefits Of Chestnuts and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 5 Amazing Benefits Of Chestnuts to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.