ماں کو درد ہوا تو میں نے ان کی ڈلیوری کروائی۔۔ 10 سالہ بچی کا ایسا کارنامہ جسے سن کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

یہ الفاظ 10 سالہ بچی میریکل مورے کے ہیں جنھوں نے اپنی30 سالہ ماں وائلہ فئیر کی ڈلیوری کا عمل خود اکیلے مکمل کروایا۔ وائلہ کو مقررہ وقت سے3 دن پہلے اچانک درد اٹھا۔ اس وقت ان کے گھر میں سوائے ان کی بیٹی کے اور کوئی بھی نہیں تھا۔ تب ہی ان کی بیٹی نے ماں کی حالت کو دیکھتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور ایمرجنسی میں طبی امداد کے لئے دیے گئے نمبر 911 پر فون کیا۔

ماں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے زچگی کا عمل کروایا

میریکل نے طبی امداد دینے والے عملے کو تمام صورتحال سمجھائی جس کے بعد انھوں نے بچی کو اپنی ماں کی مدد کرنے کے لئے کہا۔ اس دوران وائلہ درد سے تڑپتی رہیں اوران کی چینخوں کی آواز بھی فون پر سنائی دینے لگی لیکن بچی نے کمال ہمت دکھاتے ہوئے ماں کو صبر کی تلقین کی اور بستر پر سیدھا لٹا دیا۔ ڈاکٹر کی دی گئی ہدایات کے مطابق میریکل نے والدہ کی کمر کے نیچے تکیہ رکھ دیا۔

ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

ڈلیوری کا عمل مکمل ہوتے ہی میریکل نے جنم لینے والی اپنی چھوٹی بہن کو گود میں اٹھایا اور احتیاط سے صاف کیا کہ کہیں نال بچی کے گلے سے نہ لپٹ جائے۔ جتنی دیر میں طبی عملہ وائلہ کے گھر پہنچا ننھی میریکل اپنی ماں کی زچگی کا عمل مکمل کرواچکی تھی۔ ڈاکٹرز بچے کے حوصلے اور سجھداری سے بہت خوش ہوئے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ بچوں پر بھروسہ کیا جائے تو وہ بھی بڑوں کی طرح کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔

Man Ko Dard Hua To Mene Delivery Karwai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Ko Dard Hua To Mene Delivery Karwai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Ko Dard Hua To Mene Delivery Karwai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2337 Views   |   22 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ماں کو درد ہوا تو میں نے ان کی ڈلیوری کروائی۔۔ 10 سالہ بچی کا ایسا کارنامہ جسے سن کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

ماں کو درد ہوا تو میں نے ان کی ڈلیوری کروائی۔۔ 10 سالہ بچی کا ایسا کارنامہ جسے سن کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کو درد ہوا تو میں نے ان کی ڈلیوری کروائی۔۔ 10 سالہ بچی کا ایسا کارنامہ جسے سن کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔