Mooli Ka Tabi Fawaid

مولی کے طبی فوائد

مولی جسے سلاد کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے ، دراصل پودے کی جڑ ہے ۔ اس کا ذائقہ کچھ تیز، تیکھا اور مٹھاس لئے ہوئے ہوتا ہے جبکہ اس میں رس کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ سبزی سرخ ، سفید ، بینگنی یا سیاہ رنگ میں گاجر جیسی لمبوتری یا چقندر کی طرح گول شکل میں دستیاب ہوتی ہے ۔ انہیں کچا، پکا کر یا اچار کی صورت میں بھی کھایا جاتا ہے ۔ اس کے پتوں میں جڑ کی نسبت زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے ۔ مولی کے بیج سے نکالا جانے والا تیل بھی طبی مقاصد میں استعمال ہوتا ہے ۔ مختلف امراض میں مولی کے فوائد درج ذیل ہیں ۔

یرقان :
جگر اور معدے کے لئے مولی کی افادیت مسلم ہے اور اس میں خون صاف کرنے کی خوبی بھی پائی جاتی ہے ۔ مولی یرقان یا پیلیا (Jaundice)میں خون سے Bilirubinکو خارج کرکے اس کی پیداوار کو کنٹرول کرتی ہے ۔ یرقان کی دوران خون کے سرخ خلیات کی تباہی کو روک کر خون میں زیادہ آکسیجن کی فراہمی یقینی بناتی ہے ۔ پیلیا میں مولی کے پتوں کا عرق اور خاص طور پر سیاہ مولی زیادہ مفید رہتی ہے ۔

قبض ، بواسیر :
مولی میں دیرسے ہضم ہونے والے کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں جس سے کھانا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ جسم میں پانی دیر تک درکار رہتا ہے جس سے قبض نہیں ہوتی اور نتیجتاً بواسیر کی تکلیف بھی نہیں ہوتی ہے ، چونکہ اس میں خون کو صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لئے بواسیر کے زخم بھی جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔

وزن میں کمی :
مولی کھانے سے معدہ بھرا ہوا اور بھوک مٹنے کا احساس بہت جلد ہوتا ہے کیونکہ ا س میں دیر ہضم کاربوہائیڈریٹ ، فائبراور پانی کی مقدار زیادہ اور کیلوریز برائے نام ہوتی ہیں ، اس لئے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے یہ آئیڈیل غذا ہے ۔

برص :
جلد پر جگہ جگہ سفید داغ کا اُبھرنا جسے پھلبھری بھی کہتے ہیں ، اس کے علاج میں خاص طور پر مولی کے بیج استعما ل کئے جاتے ہیں ۔ انہیں پیس کر سرکہ یا ادرک کے عرق میں ملا کر سفید حصوں پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ زہریلے مادوں سے خون کو صاف کرنے اور کینسر مخالف خصوصیات کی وجہ سے برص کے مریض اگر مولی کھائیں تو اس سے بھی افاقہ ہوسکتا ہے ۔

جلدی امراض :
مولی میں موجود وٹامن سی ، فاسفورس ، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس کے بعض اجزاء کی موجودگی سے جلد پر اس کے اچھے اثرات پڑتے ہیں ۔ مولی میں موجود پانی جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے ۔ کچی مولی پیس کر اگر اسے فیس ماسک کے طور پر استعمال کیا جائے تو میل کچیل صاف ہو جاتا ہے ۔
جلدکے خشک ہونے ، پھٹنے اور کٹنے کی شکایت رفع کرنے میں بھی مولی سے مدد ملتی ہے ۔

دمہ (برونکائٹس)
کھانسی ، نزلہ ، زکام کی وجہ اگر بلغمی مواد ناک ، حلق ، ہوائی نالی اور پھیپھڑے میں جمع ہوجائے تومولی کھانے سے اس کے اخراج میں مدد ملتی ہے ۔ چونکہ اس میں جراثیم کش خوبیاں اور ڈھیر سارے وٹامنز ہوتے ہیں ، اس لئے سانس کے نظام میں انفیکشن سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ مولی کے اور بھی بہت سے طبی فوائد ہیں ۔ مثلاً بخار میں اس کا جوس نکال کر اس میں کالا نمک حسب ذائقہ شامل کرکے پینے سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے ۔
زہریلے کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے یا ڈنک والی جگہ پر اس کا عرق ملنے سے آرام آجاتا ہے ۔ اس کے کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے ، تیزابیت، متلی ،
گلے کی خراش ، کالی کھانسی ، پیٹ میں گیس اور پتے میں پتھری بننے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔

Mooli Ka Tabi Fawaid

Radishes are very good for the liver and stomach, and it acts as a powerful detoxifier too. That means it also helpful to purify the blood. It is extremely useful in treating jaundice because it removes bilirubin and also keeps its production at a stable level. It also reduces the destruction of red blood cells that happens to people suffering from jaundice by increasing the supply of fresh oxygen to the blood. Let’s here find out more detail about radish healthy benefits and don’t forget to share it with your friends.

Tags: white radish radish moli kay fawaid mooli ke faiday

Mooli Ka Tabi Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mooli Ka Tabi Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mooli Ka Tabi Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Adil Malick  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   41134 Views   |   10 Jan 2017
About the Author:

Adil Malick is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Adil Malick is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

Mooli Ka Tabi Fawaid

Mooli Ka Tabi Fawaid ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Mooli Ka Tabi Fawaid سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔