دلچسپ اور حیرت انگیز ویڈیو تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک ننھی سے بچی کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ گھر میں داخل ہو رہی ہے۔
شام کے اوقات میں اکثر بیرون ممالک میں گھروں کے باہر بھی سناٹا ہوتا ہے، نہ ہی چہل قدمی ہوتی ہے اور نہ ہی ٹریفک۔ یہی وجہ ہے کہ بیرون ممالک میں اگر اسے محفوظ لمحہ سمجھا جاتا ہے، پھر بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔
اگرچہ یہ سورج کے ڈھلنے سے پہلے کا منظر تھا تاہم اس کے باوجود اس بچی پر جب جنگلی جانور نے حملہ کیا تو دور دور تک بچانے والا کوئی نہیں تھا۔
یہی کچھ اگر یہاں پاکستان میں ہوا ہوتا تو بچی کی چیخ و پکار سے ہی آس پاس کے رکشہ ڈرائیور یا گزرنے والے اس بچی کی مدد کو آن پہنچتے، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پردیس میں موجود یہ بچی چیختی رہی مگر ہوئی بچانے کو نہ آیا۔
لیکن ماں نے بیٹی کی چیخ و پکار کو ضرور سن لیا تھا یہی وجہ تھی کہ ماں نے بیٹی کو بچاتے ہوئے خود اس جنگلی جانور کے آگے اپنا ہاتھ دے دیا۔
اب وہ جنگلی جانور بیٹی کے بجائے ماں کو دبوچے ہوئے تھا، آخری کار ماں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی جنگلی جانور کو جھٹکا دے کر دور پھینکا، اور اندر کو چل دی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Apni Jan Khatry Mein Dal Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Apni Jan Khatry Mein Dal Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.