خاتون ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ بیٹی کی شادی سے پہلے ماں کی چونکا دینے والی حرکت نے سب کو حیران کر دیا

Khatoon Hone Walay Damad Ke Sath Bhag Gai

یقین کرنا مشکل ہے، لیکن بھارت کے شہر علی گڑھ میں پیش آنے والا یہ واقعہ حقیقت ہے — ایک ماں نے اپنی ہی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ فرار ہو کر سب کو سکتے میں ڈال دیا۔

ماں بنی سوتن: دلہن کے خواب ٹوٹ گئے، محبت کا چہرہ بدل گیا!

علی گڑھ میں جہاں شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں، مہندی کی خوشبو فضا میں بسی تھی، وہیں ایک ایسا طوفان آیا جس نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ 16 اپریل کو شیوانی نامی لڑکی کی شادی ہونی تھی، لیکن عین وقت پر اس کی ماں انیتا ہی اس کے خواب چُرا کر لے اُڑی — اور وہ بھی کسی اور کے ساتھ نہیں، بلکہ خود شیوانی کے ہونے والے شوہر راہول کے ساتھ۔

پیار یا پلان؟

کچھ مہینوں سے انیتا اور راہول کے درمیان خفیہ رابطے جاری تھے، رات گئے فون کالز معمول بن چکی تھیں۔ گھر والوں کو یہی لگا کہ شاید یہ سب شادی کی تیاریوں سے متعلق ہے، لیکن درحقیقت کہانی کچھ اور ہی تھی۔

صرف دل نہیں، خزانہ بھی لے گئیں!

انیتا جاتے ہوئے خالی ہاتھ نہ گئی — ساتھ لے گئیں 3 لاکھ روپے نقد اور 5 لاکھ روپے کے زیورات جو بیٹی کی شادی کے لیے سنبھال کر رکھے گئے تھے۔ اب نہ داماد ہے، نہ زیور، نہ رقم۔۔ بس دل کے ٹکڑے رہ گئے ہیں۔

باپ کا درد: بچوں کی خاطر برداشت کرتا رہا!

شیوانی کے والد برسوں سے بیوی کے رویے سے تنگ تھے لیکن بچوں کے لیے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ لیکن اب جب سب کچھ سامنے آ چکا ہے، وہ خود بھی صدمے میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جہاں چاہے رہے مگر چرائے گئی رقم اور زیور واپس کر دے۔

پولیس ایکشن میں: تلاش جاری!

پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں کی تلاش جاری ہے، لیکن تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی۔

یہ انوکھا واقعہ صرف ایک خاندان کا المیہ نہیں، بلکہ پورے علاقے کی گفتگو کا موضوع بن چکا ہے۔ "ماں بیٹی کی دشمن بن گئی" جیسی سرخیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، اور لوگ سوال کر رہے ہیں کہ، کیا واقعی رشتے اب اس قدر بے معنی ہو چکے ہیں؟

Khatoon Hone Walay Damad Ke Sath Bhag Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatoon Hone Walay Damad Ke Sath Bhag Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatoon Hone Walay Damad Ke Sath Bhag Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1045 Views   |   10 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 April 2025)

خاتون ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ بیٹی کی شادی سے پہلے ماں کی چونکا دینے والی حرکت نے سب کو حیران کر دیا

خاتون ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ بیٹی کی شادی سے پہلے ماں کی چونکا دینے والی حرکت نے سب کو حیران کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خاتون ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ بیٹی کی شادی سے پہلے ماں کی چونکا دینے والی حرکت نے سب کو حیران کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔