آپ کے بھی بال سردی میں خُشک اور روکھے ہو گئے ہیں تو چُقندر اور گاجر کے چھلکوں کو نہ پھینکیں ۔۔۔ جانیں ان کے چھلکوں کو استعمال کرنے کا ایسا طریقہ جو آپ کو بھی حیران کر دے

خواتین ہوں یا مرد حضرات، لڑکیاں ہوں یا نوجوان لڑکے، بوڑھی خواتین ہوں یا بُزرگ حضرات آج کل ہر کوئی گلیمر کی دُنیا میں رہنا پسند کرتا ہے جہاں جلد اور بال دونوں ہی خُوبصورت اور حسین ہوتے ہیں۔ چاہے وہ سردی ہو یا گرمی بس جلد چمکدار ہو اور بال لمبے ، گھنے نرم و ملائم ہوں۔ لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کی جلد سردی میں نرم اور بال روکھے و بے جان نہ ہوں۔ اس کی وجہ سردی میں نمی کا کم ہونا اور خُشک ہوا میں مٹی کے ذرات کا شامل ہونا ہے۔ جہاں سردی کے موسم میں اتنے صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے اتنے مسائل کا سامنا ہے وہیں اس کو ختم کرنے کے لئے بہت سے پھل اور خُشک میوہ جات بھی موجود ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک خاص ٹپ بتا رہے ہیں جو کہ آپ کے گلیمر کو کسی طور کم نہیں ہونے دے گی ۔

مگر ٹپ فائدہ مند کیوں ؟
چقندر اور گاجر کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے کوئی جوس بان کر پیتا ہے تو کچھ لوگ گاجر کا حلوہ بنا کر کھاتے ہیں مگر ایک غلطی کر بیٹھتے ہیں جو کہ ان کے چھلکوں کو ضائع کرنے کی ہے۔ یعنی گاجر اور چقندر کے چھلکوں کو ہر گز ضائع نہ کریں بلکہ ان کو دھو کر رکھ لیں اور اچھی طرح پانی سے خُشک کر لیں اور بتائی گئی ٹپ آزمائیں۔ گاجر کے چھلکوں میں بیٹاکیروٹین، الفا ذرات، ژائلم، کیشئیم، پوٹاشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جبکہ چُقندر کے چھلکوں میں وٹامن سی، اے اور بی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کے بالوں کو روکھے پن سے بچانے میں مدد دے گا اور جلد کی خُشکی، کھردرے پن اور جلد کے رنگ کو نکھارنے میں مدد دے گا۔

بالوں کے لئے ٹپ:
٭ گاجر کے چھلکوں اور چُقندر کے چھلکوں کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔
٭ ان کو اچھی طرح دھو کر خُشک کر لیں۔
٭ پھر ان کو بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کپ پانی، ایک چمچ کالی مرچ، ایک چمچ زیرہ پاؤڈر، آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور بلینڈ کرلیں۔
٭ پھر اس میں وٹامن ای کے کیپسول شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو اپنے روکھے بالوں میں ایک گھنٹے کے لئے لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر سادے پانی سے دھو لیں۔ لیجیئے تیار ہے آپ کے بالوں کو نرم و ملائم بنانے کا ایسا طریقہ جو پروٹین ٹریٹمنٹ بھی دے وہ بھی سستے پیسوں میں۔

جلد کے لیئے ٹپ:
٭ گاجر کے چھلکوں اور چُقندر کے چھلکوں کو ایک پیالے میں جمع کرلیں۔
٭ ان کو اچھی طرح دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور دو چمچ پانی، لیومں کا رس اور ایک چمچ بیسن بھی شامل کرلیں۔
٭ اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو دیں۔ لیجیئے تیار ہے سکن وائٹننگ، سکن ٹائٹننگ اور موائسچرائز سکن پیک جو آپ کو کم وقت میں کرے گورا اور بنائے حسین۔
بتائی گئی دونوں ٹپ ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور اپنی سہولت کے مطابق گاجر اور چقندر کا جوس پیئیں۔

Chuqandar Aur Gajar Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chuqandar Aur Gajar Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chuqandar Aur Gajar Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12690 Views   |   10 Dec 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آپ کے بھی بال سردی میں خُشک اور روکھے ہو گئے ہیں تو چُقندر اور گاجر کے چھلکوں کو نہ پھینکیں ۔۔۔ جانیں ان کے چھلکوں کو استعمال کرنے کا ایسا طریقہ جو آپ کو بھی حیران کر دے

آپ کے بھی بال سردی میں خُشک اور روکھے ہو گئے ہیں تو چُقندر اور گاجر کے چھلکوں کو نہ پھینکیں ۔۔۔ جانیں ان کے چھلکوں کو استعمال کرنے کا ایسا طریقہ جو آپ کو بھی حیران کر دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے بھی بال سردی میں خُشک اور روکھے ہو گئے ہیں تو چُقندر اور گاجر کے چھلکوں کو نہ پھینکیں ۔۔۔ جانیں ان کے چھلکوں کو استعمال کرنے کا ایسا طریقہ جو آپ کو بھی حیران کر دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔