دنیا میں ایسے کئی پھل ہیں جو کہ انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، کچھ تو ایسے ہوتے ہیں جن پر انسان یقین ہی نہیں کر پاتا ہے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عجیب و غریب انگوروں کے بارے میں بتائیں گے۔

عام طور پر انگوروں کی بناوٹ گول یا چکور ہوتی ہے، اور رنگت بھی ہلکی ہری اور کالی ہوتی ہے، مگر دنیا ایک انگور ایسا بھی ہے جو کہ لمبا ہوتا ہے اور سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔
سائز میں بڑے اور رنگت میں بھی مختلف نظر آنے والے یہ انگور عام طور پر پاکستان میں تو موجود نہیں ہوتے مگر شام، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں اس انگور کے باغات موجود ہیں۔
ان میں پولیفینالز موجود ہوتا ہے جو کہ آپ کے دماغ کی نشونما اور متحرک رہنے میں مدد کر سکتا ہے، دوسری وٹامن کے موجودگی آپ کی ہڈیوں اور دل کے حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

چونکہ اس انگور میں کیلریز بھی کم ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس پھل کو اگانے کا لائسنس چند فارمز کے پاس ہی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پھل بہت کم نظر آتا ہے۔