ماں دعائیں دیتی دنیا سے رخصت ہوئی۔۔ عمر شریف نے اپنی ماں کے نام پر اسپتال بنانے کی کیا وجہ بتائی؟

"میں رات کو گھر آتا تھا تو ماں کے پیر دباتا تھا۔ میری ماں مجھے دعائیں دیتی تھی اور کہتی تھی کہ بیٹا نماز پڑھ۔ میں اتنی نماز پڑھتا ہوں کہ اب آنکھ بند کروں تو کعبہ میں خود کو محسوس کرتا ہوں"

یہ الفاظ پاکستان کے ایک ایسے فنکار کے تھے جنھوں نے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور مرنے کے بعد بھی اپنے نیک کاموں اور فنکاری کی وجہ سے زندہ ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں لیجنڈری فنکار عمر شریف کی جنھوں نے اپنی ماں کے نام پر اسپتال بنانا شروع کیا مگر اچانک موت کی وجہ سے اس خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتا نہ دیکھ سکے۔ عمر شریف کے اسپتال "ماں" کا افتتاح کچھ دن پہلے ہی ہوا ہے۔یہ اسپتال کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موجود ہے.

عمر شریف نے "ماں" اسپتال بنانے کی شروعات کافی سال پہلے کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا نام ماں انھوں نے اپنی والدہ اور ان ماؤں کی وجہ سے رکھا ہے جو بچوں کو تکلیف سہہ کر جنم دیتی ہیں۔ ماں اسپتال میں گائنی کے شعبے کو خاص اہمیت دینے کے علاوہ 10 کمرے آرٹسٹوں کے لئے مختص کیے گئے جبکہ غریبوں کا مفت علاج بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ اسپتال اس وقت ادارہ تعلیم السلام ٹرسٹ کے زیر نگرانی کام کررہا ہے۔

Man Duain Deti Rukhsat Hui

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Duain Deti Rukhsat Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Duain Deti Rukhsat Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2104 Views   |   20 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ماں دعائیں دیتی دنیا سے رخصت ہوئی۔۔ عمر شریف نے اپنی ماں کے نام پر اسپتال بنانے کی کیا وجہ بتائی؟

ماں دعائیں دیتی دنیا سے رخصت ہوئی۔۔ عمر شریف نے اپنی ماں کے نام پر اسپتال بنانے کی کیا وجہ بتائی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں دعائیں دیتی دنیا سے رخصت ہوئی۔۔ عمر شریف نے اپنی ماں کے نام پر اسپتال بنانے کی کیا وجہ بتائی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔