عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نام کیا ہے۔۔ بچی کو لاکھوں کروڑوں کے کون سے تحفے ملے؟ ویڈیو وائرل

“میں کیا بولنا چاہوں گی میں بہت خوش ہوں۔ میرے گھر میں لکشمی آئی ہے“

یہ کہنا ہے نیتو سنگھ کا جو حال ہی میں دادی بنی ہیں۔ نیتو نے تو پوتی کو لکشمی کا نام دے دیا لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ اپنی بیٹی کا نام علامہ رکھنا چاہتی ہیں کیوں کہ ایک شو میں وہ ایسا کہہ چکی ہیں البتہ عالیہ اور رنبیر نے ابھی تک نہ تو اپنی بیٹی کی تصویر میڈیا کو دی ہے اور نہ ہی نام کے بارے میں کوئی اعلان کیا ہے۔

مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور والدین کیا بنے بالی وڈ کی دنیا میں جیسے خوشیوں کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ اس وقت کوئی بھی سوشل میڈیا دیکھا جائے تو وہاں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے بارے میں ہی خبریں دی جارہی ہیں۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم بھی اس آرٹیکل میں بتائیں گے کہ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کو تحفے میں کیا کیا ملا۔

نیتو سنگھ جو رنبیر کی والدہ اور عالیہ کی ساس ہیں انھوں نے عالیہ کی گود بھرائی کچھ مہینوں پہلے بہت دھوم دھام سے کی تھی اور اسی دن بہت سے رشتے داروں اور مشہور شخصیات نے عالیہ اور ان کی بیٹی کو پہلے سے ہی تحفے دے دیے تھے۔

کروڑوں کا فلیٹ

نیتو سنگھ نے اس موقع پر اپنی بہو کو کروڑوں کا ہیروں کا ہار دیا جبکہ مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر جو عالیہ کو اپنی بیٹی کہتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے 10 کروڑ کا ممبئی میں خوبصورت سا فلیٹ عالیہ اور رنبیر کو تحفے میں دیا۔ اس فلیٹ میں 2 کمرے ہیں۔

لاکھوں کے سونے کے سیٹ اور لاکھوں کا ہی بیگ

مادھوری نے عالیہ کی حاملہ ہونے کی خبر سنتے ہی نیک تمنائیں اور بھگوان کی چھوٹی سی مورتی تحفتاً دی۔ اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور جو عالیہ کی رشتے میں نند بھی لگتی ہیں انھوں نے عالیہ کو گچی کا مہنگا ترین ہینڈ بیگ دیا جس کی قیمت بھارتی 2 لاکھ روپے تھی۔ جبکہ عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے اس موقع پر 80 لاکھ کا سونے کا سیٹ دیا۔

منہ بولے بھائی سلمان کا تحفہ

سلمان خان کو عالیہ اپنا بڑا بھائی کہتی ہیں تو سلمان نے بھی بڑے بھائی ہونے کا فرض ادا کردیا۔ اپنی منہ بولی بہن کی بیٹی کے لئے انھوں نے خاص طور پر کیلیفورنیا سے آرگینگ اجزاء سے بنے بچوں کی ضروری اشیاء اور کھلونے منگوا کر دیے۔

ہیرے کی انگوٹھی اور سونے کی چین

اسی طرح اداکار ورون دھون نے اس موقع پر ہیرے کی انگوٹھی اور شاہ رخ خان نے خوبصورت سونے کی چین تحفے میں دی۔

Ali Ki Beti Ka Name Kia Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Ki Beti Ka Name Kia Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Ki Beti Ka Name Kia Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3452 Views   |   07 Nov 2022
About the Author:

khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نام کیا ہے۔۔ بچی کو لاکھوں کروڑوں کے کون سے تحفے ملے؟ ویڈیو وائرل

عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نام کیا ہے۔۔ بچی کو لاکھوں کروڑوں کے کون سے تحفے ملے؟ ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نام کیا ہے۔۔ بچی کو لاکھوں کروڑوں کے کون سے تحفے ملے؟ ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔