حمل کا وقت پورا ہوگیا لیکن درد شروع نہیں ہوئے، جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور سی سیکشن سے محفوظ ہو جائيں

عام نارمل حالت میں حمل کی مدت نو مہینے دس دن پر مشتمل ہوتی ہے نو مہینے پورے ہونے کے بعد نارمل ڈلیوری کی صورت میں کسی بھی وقت درد زہ شروع ہو سکتے ہیں جس کے بعد اگر کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہ ہو تو ڈلیوری نارمل ہو جاتی ہے-

وقت پورا نہ ہونے پر بھی درد نہ ہونا

مگر بعض کیسز میں یہ مدت نو مہینے دس دن سے بھی آگے ہو سکتی ہے اور اگر اس دوران بچہ نارمل ہو اور اس کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو تو ڈاکٹر قدرتی درد شروع ہونے کا انتظار کرتے ہیں-

مگر یہ وقت حاملہ ماں کے لیے مشکل ترین دور ہوتا ہے جس میں اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد فارغ ہو جائے کیوں کہ اس وقت میں اس کو کھانے پینے کے علاوہ اٹھنے بیٹھنے میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ نہ تو رات سو سکتی ہے ہر وقت کی گھبراہٹ اس کو الگ پریشان کرتی ہے-

ان حالات میں چینی ماہرین ڈاکٹر کے مشورے سے ایک خاص طریقہ علاج اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں-

ایکو پریشر کے ذریعے درد زہ شروع کرنا

ایکو پریشر طریقہ علاج ایکو پنچر طریقہ علاج جیسا ہی ایک طریقہ ہوتا ہے جو کہ چین میں ہزاروں سالوں سے رائج ہے اس طریقہ کار کے مطابق انسان کے جسم کے مختلف پریشر پوائنٹ کو دبا کر علاج کیا جاتا ہے-

تحقیقات کے مطابق اس طریقہ علاج کی مدد سے خواتین کو زجگی میں کافی آسانی مل سکتی ہے اور سی سیکشن کے خطرے سے بھی بچا جا سکتا ہے- ماہرین کے مطابق حاملہ عورت کے جسم میں ایسے پانچ پوائنٹ ہوتے ہیں جن کو دبانے سے درد زہ شروع ہو سکتا ہے- مگر یاد رہے کہ یہ عمل ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کیا جائے اور نہ ہی وقت سے پہلے کیا جائے-

ایس پی 6

یہ جگہ آپ کی پنڈلی کی پچھلی جانب پیر کی ایڑھی سے چار انگلی اوپر ہوتی ہے اس جگہ کو چند سیکنڈ تک شہادت کی انگلی سے دبائيں اور اس کے بعد اس کو ایک منٹ تک چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس عمل کو دہرائیں اس سے درد زہ کو شروع کرنے میں مدد ملے گی جو نارمل ڈلیوری کے لیے ضروری ہے-

بی ایل 60

یہ جگہ پیر کی ایڑھی اور ٹخنے کے درمیانی گڑھے والی جگہ ہوتی ہے اس جگہ پر کچھ منٹ تک مساج کرنے سے بھی درد زہ شروع ہو جاتے ہیں-

پی سی 8

یہ جگہ ہاتھ کی ہتھیلی کے درمیان میں ہوتی ہے جس جگہ پر ہاتھ کے انگوٹھے سے کچھ سیکنڈ تک مساج کریں اور اس کے بعد چھوڑ دیں اور چند منٹ کے بعد اس عمل کو دہرائیں-

ایل 14

یہ جگہ ہاتھ کے پچھلی جانب انگوٹھے اور پہلی انگلی کے درمیان ہوتی ہے اس جگہ پر اپنے انگوٹھے کی مدد سے چند منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد چھوڑ دیں اس جگہ پر مساج کرنے سے بھی درد زہ شروع ہو سکتے ہیں اور سی سیکشن سے بچا جا سکتا ہے-

بی ایل 32

یہ جگہ کولہوں کے درمیانی جگہ میں ہوتی ہے نسوانی مسائل کے حل کے لیے اس جگہ پر پریشر دینے کے بہت فوائد ہوتے ہیں اس جگہ پر بھی اپنے ہاتھ سے کچھ منٹ تک مساج کرنے سے درد شروع ہو سکتے ہیں-

یاد رکھیں!

ایکو پریشر طریقہ علاج سے ادویات کے بغیر درد شروع کیا جا سکتا ہے مگر یہ عمل کسی بھی صورت ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے- اور اس عمل کو کرنے سے قبل ماہر نسواں سے بچے کی صحت کے حوالے سے ضرور چیک کروا لیں اور اگر وہ آپ کو ڈلیوری کے لیے تیار کہیں تب ہی اس عمل کو کرنا چاہیے

Hamal Ka Waqt Poora Ho Gaya

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamal Ka Waqt Poora Ho Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamal Ka Waqt Poora Ho Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1522 Views   |   02 Mar 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

حمل کا وقت پورا ہوگیا لیکن درد شروع نہیں ہوئے، جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور سی سیکشن سے محفوظ ہو جائيں

حمل کا وقت پورا ہوگیا لیکن درد شروع نہیں ہوئے، جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور سی سیکشن سے محفوظ ہو جائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمل کا وقت پورا ہوگیا لیکن درد شروع نہیں ہوئے، جسم کے ان حصوں کا مساج کریں اور سی سیکشن سے محفوظ ہو جائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔