مکھن ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیے انمول فوائد

مکھن قدیم دور سے ہی انسان کی پسندیدہ غذا رہا ہے اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔مکھن میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم اور آئیوڈین کی مقدار پائی جاتی ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ تین چیزیں عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان میں دودھ، دہی اور مکھن شامل ہیں۔اس لئے ہمیں ضرور ان کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔ مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اس لئے یہ ہمیں دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

مکھن میں فیٹ زیادہ ہوتے ہیں اس لئے موٹے اور دل میں مبتلا افراد کے لئے کھانا مناسب نہیں اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور ایسے افراد جن کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہو وہ بھی مکھن کے استعمال سے گریز کریں۔ لیکن اس کا استعمال اپنے بچوں کو ضرور کروائیں کیونکہ یہ ان کی ذہنی صحت اور ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔

مکھن کے فوائد:
٭ مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
٭مکھن آنکھوں کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔
٭ مکھن جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
٭مکھن دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
٭مکھن کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتا ہے خاص کر چھاتیوں اور آنت کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن دماغ اور اعصابی نظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن دل کو تقویت دیتا ہے۔
٭مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
٭مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
٭مکھن جنسی مسائل میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید غذا ہے۔
٭مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
٭مکھن انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
٭مکھن گلے کی خراش اور زخموں کے لئے مفید ہے۔

Makhan Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Makhan Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makhan Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   11780 Views   |   13 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Your very good information tells us.. aap ke har totkay pe amal karti hun.. and this also result is good. Thank You.

  • Hania Siddiqui, Lahore

مکھن ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیے انمول فوائد

مکھن ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیے انمول فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مکھن ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیے انمول فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔